یحییٰ آفریدی اپنی باری پر چیف جسٹس بنیں، ابھی عہدہ قبول نہ کریں، حامد خان کی اپیل

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے چیف جسٹس کے عہدے کے لیے نامزد جسٹس یحییٰ آفریدی سے عدالت عظمیٰ کے اعلیٰ ترین جج کا عہدہ قبول نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اپنی باری پر چیف جسٹس بنیں ورنہ ساری عدلیہ درہم برہم ہو جائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ بار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ ملک خوفناک صورت حال سے گزر رہا ہے اور 20 اور 21 اکتوبر ملک کے چند سیاہ ترین دنوں میں سے تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئین پر ڈاکہ مارا گیا، آئین پر حملہ پر بہت بڑا حملہ ہے، یہ عدلیہ پر ایسے ہی بمبارڈمنٹ ہے جیسے اسرائیل غزہ پر کر رہا ہے، جیسے غزہ کا سب کچھ اڑا دیا گیا یے ایسے ہی عدلیہ پر بھی حملہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے نمبر بھی پورے نہیں تھے، نمبر پورے کرنے کے لیے ایک بیمار شخص کو لایا گیا اور ایک خاتون کو بھی لایا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پاکستان کے وکلا اس آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، یہ آئینی نہیں آرمی ترمیم ہے، کسی نے مجھے کہا پارلیمان از سپریم لیکن میں نے کہا کہ جی ایچ کیو از سپریم۔

ان کا کہنا تھا کہ ساری قوم نے دیکھا کہ پارلیمان میں موجود چہرے پارلیمانی نہیں ہیں، آئین اور قوانین کے معاملات بالکل فری اور فیئر طریقے سے ہونے چاہئیں۔

حامد خان نے کہا کہ وہ سابق وزیر اعظم جو آج چیئرمین سینیٹ بنا بیٹھا ہے، وہ کہتا تھا مجھے کیوں نکالا، دوسرے سابق وزیر اعظم نے بھی کہا مجھے کیوں نکالا، اس لیے وہ کہتے ہیں کہ ہم اس کے بدلے میں سارے ججز کو نکال دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کو نکالے جانے کا بدلہ ساری عدلیہ سے لیا جا رہا ہے، جنہوں نے نکالا تھا وہ تو جا چکے ہیں اور تم ان بے چاروں سے بدلہ لے رہے ہو، شرم کا مقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسی کو جج مانیں گے جو تقرری کے وقت سب سے سینئر ہوں لہٰذا ہم جسٹس یحییٰ آفریدی سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ کا اب تک اچھا ریکارڈ ہے اور لوگ آپ کو اچھا جج سمجھتے ہیں، تم اپنی باری پر چیف جسٹس آؤ، منصور علی شاہ کے بعد منیب اختر کی باری ہے اور تمہاری باری منیب اختر کے بعد آئے گی، تم دو کے سروں سے کود کر چیف جسٹس نہیں بن سکتے، اس سے ساری عدلیہ درہم برہم ہو جائے گی۔

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل نے مزید کہا کہ ہم آپ سے پھر کہتے ہیں کہ ابھی چیف جسٹس کا عہدہ قبول نہ کریں، آج اگر اس عہدے کو قبول کریں گے تو لوگ ساری زندگی اچھا نہیں سمجھیں گے، اس لیے اپنی عزت بچاؤ۔

اس موقع پر انہوں نے موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جتنا انہوں نے ایک سال میں آئین، عدلیہ اور ہر ادارے نقصان پہنچایا ہے، اتنا تو شاید 10سال میں کوئی چیف جسٹس نہ کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یحییٰ آفریدی سے اپیل کرتے ہیں اس عہدے کو قبول نہ کریں تاکہ حقدار کو اس کا حق ملے، اگر آپ اس طرح سے منصب سنبھالیں گے تو قوم کے مجرم کے طور پر نظر آؤ گے۔

حامد خان نے کہا کہ ان کا تیسرے نمبر سے اٹھا کر چیف جسٹس بنانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ عدلیہ آپس میں لڑے اور چل نہ سکے، عدلیہ کمزور ہو جائے اور ہمارے حکم مانے، تو یہ غلاموں کے غلام بننے کے برابر ہے، اس لیے یحییٰ یہ عہدہ مت قبول کرو لیکن اگر تم یہ عہدہ قبول کرو گے تو وکلا تمہیں بطور چیف جسٹس کبھی قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی بنچ کا مطالبہ وکلا کا مطالبہ تھا کہ اور بینچز کے ساتھ آئینی بینچ بھی ہونا چاہیے لیکن اس کی شرط ہے کہ اس میں کوئی سیاسی کمیٹی بیٹھ کر بینچ نہ بنائے، انڈیا میں اس کی واضح مثال ہے جہاں چیف جسٹس آئینی بینچ کا سربراہ ہوتا ہے اور چار سینئر ترین جج اس کے رکن ہوتے ہیں، ہمارا بھی یہی مطالبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ نام نہاد ترمیم غیرآئینی ہے جس نے آئین کا ڈھانچہ ہلا کر رکھ دیا ہے، اس نے بنیادی خدوخال عدلیہ کی آزادی اور علیحدہ اختیارات دونوں کو ختم کردیا ہے، ایگزیکٹو یا پارلیمنٹ کا کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے ججز کو تعینات کرے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ جو چیف جسٹس جا رہا ہے یہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین چیف جسٹس تھا جس نے عدلیہ اور آئین کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے، یہ آئین اور عدلیہ کی تباہی کر کے جا رہا ہے اور پاکستان کی تمام بار ایسوسی ایشنز چیف جسٹس کے جانے کے دن 25 اکتوبر کو یوم نجات منائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم کارآمد نہیں ہے اس کو تبدیل کرنا پڑے گا، اس سے پتا چلتا ہے کہ جو لوگ ترامیم کر رہے ہیں وہ کتنے جاہل ہیں، ہم نے وکلا تحریک کو آگے لے جانے کے لیے ایکشن کمیٹی بنا لی ہے اور ہم اس وقت تک کوشش کریں گے جب تک ان ترامیم کو واپس نہیں لیا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ ترامیم قبول ہو جاتی ہیں تو ہمارے کالے کوٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

جرمنی میں حقوق نسواں؛اس ملک کی خواتین کیا کہتی ہیں؟

?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ

ن لیگ کے پاس مریم کی میں میں اور منافق مولانا کے علاوہ کچھ نہیں بچا: شہباز گل

?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد( سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط

روس میں امریکی سفارت خانے کے عملے کے ہاتھوں ایک شہری کی چوری

?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:روس میں امریکی سفارت خانے کے عملے پر ایک روسی شہری

نیٹو کو روس کی دھمکی پر امریکی ردعمل

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے روسی صدر کی جانب سے نیٹو کو

صدر مملکت کی طرف سے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز واپس

?️ 4 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بغیر دستخط واپس بھیج دئیے۔میڈیارپورٹ

پیپلز پارٹی پانی پر سیاست کرکے وفاق کی اکائیوں کو کمزور کررہی ہے

?️ 1 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات

ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔ شرجیل میمن

?️ 29 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے

روس نے یوکرین میں نئے لیزر ہتھیاروں کا استعمال کیا

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:   روس کی خصوصی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے