یاسمین راشد کا صحت کارڈ سے متعلق اہم بیان

یاسمین راشد کا صحت کارڈ سے متعلق اہم بیان

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے صحت کارڈ سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا تیزی سے جاری ہے۔ صحت کارڈ کے لیے نادرا میں رجسٹر ہونا لازمی ہے‘ بچوں کا نادرا میں اندراج ہونا بھی ضروری ہے‘ نادرا میں رجسٹر ہوئے بغیر صحت کارڈ نہیں ملے گا۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی ہیلتھ کارڈ کے حامل مریض آرہے ہیں، صحت کارڈ گھر کے سربراہ کو ملے گا،خاندان کے سربراہ بچوں کا اندراج یقینی بنائیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے بچوں کو بھی صحت کارڈ دیں گے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ اومی کرون کا پھیلاؤ تیزی سے ہوتا ہے اس لیے لوگ زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں، اومی کرون کی وجہ سے انفیکشنز بڑھ رہے ہیں اور  پنجاب میں اومی کرون کے 170 کیسز ہیں۔وزیر صحت نے کہا کہ لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.8 فیصد ہے۔

شادی اور دیگر تقریبات میں حفاظتی اقدامات مدنظر نہیں رکھے جا رہے ہیں، اومی کرون سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عملدر آمد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان شاء اللہ بہت جلد پولیو فری ممالک کی فہرست میں آ جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے گورنر ہاوس لاہور میں خصوصی تقریب کے دوران صوبہ پنجاب میں صحت کارڈز کی باقاعدہ تقسیم کا آغاز کردیا ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ بہترین اقدام ہے اور پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ میسر ہو گا ، فلاحی ریاست میں ہر آدمی کی بنیادی ضرورت پوری ہوتی ہے ، پنجاب کے ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس ملے گی، 10 لاکھ روپے تک کسی بھی ہسپتال میں جا کر علاج کروا سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

دنیا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کا نوٹس لے : کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 26 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں  نے

حکومت کا دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر سے متعلق پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

?️ 13 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے چولستان کینال کی تعمیر سے

الاقصیٰ طوفان کے بعد امریکہ کی مداخلت نے اسرائیل کو بچایا

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: عراق کی سید الشہداء بریگیڈز کے سیکرٹری جنرل ابو علاء

ٹرمپ اور بن سلمان یمن کے تزویراتی جال میں پھنس گئے ہیں؛ صہیونی تجزیہ کار کا انکشاف

?️ 15 اکتوبر 2026سچ خبریں:صہیونی تجزیہ کار تسوی بارئیل کے مطابق، یمن کے خلاف سعودی

نیپرا نے بجلی کی فراہمی میں ناکامی پر تین آئی پی پیز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی

?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تین

فلسطینی مزاحمتی تحریک نے فلسطینی جوانوں سے کیا کہا ہے؟

?️ 14 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک سے وابستہ عرین الاسود گروپ نے خبردار کیا

اردنی شہداء کا عہد نامہ: اے عرب حکمرانو غیرت مند ہو جاؤ

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: شہید مہر ذیاب الجزی اردنی ڈرائیورجس نے مغربی کنارے اور

آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم اکیلے نہیں تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کرینگے۔مریم اورنگزیب

?️ 29 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے سوال کا جواب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے