ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 3 اہلکار شہید

?️

ہنگو: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں بدھ کی رات ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے جواب میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی کارروائی کے دوران 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا کے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے میں قاضی طالب چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا۔

حملے کے جواب میں ہنگو کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) خان زیب محمد کی قیادت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

بیان کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیر لیا اور دشمن کے سامنے سینہ سپر ہوکر مقابلہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے حملہ ناکام بنایا، تاہم کارروائی کے دوران ہیڈ کانسٹیبل وحید شاہ، ہیڈ کانسٹیبل حکمت خان اور عبدالصمد شہید ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے بیان میں مزید کہا گیا کہ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان 2 گھنٹے تک شدید لڑائی جاری رہی اور دہشت گردوں کے کئی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گرد رات کی تاریکی اور دشوار گزار پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ہلاک ساتھیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو لے کر فرار ہو گئے، تاہم، تلاش اور کارروائی کے دوران ایک مسلح دہشت گرد کی لاش برآمد ہوئی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، اور اس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ماں کی گود میں بھی آرٹسٹ تھا، اپنے ہی رشتے داروں نے قدر نہیں کی، فردوس جمال

?️ 16 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ وہ

حماس کی نظر میں ٹرمپ کی کیا اہمیت ہے؟ صیہونی اخبار

?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ حماس کے لیے ٹرمپ کی

اسٹیل مل بند ہوگی نہ نجکاری، اسے چلایا جائے گا، شرجیل میمن

?️ 30 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ

توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان نے الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرا دیا

?️ 7 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان

غزہ میں صیہونی فوج پر نئی کاری ضرب 

?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہ سرایا القدس نے غزہ میں اسرائیلی فوج

عبرانی میڈیا: ایرانی میزائلوں کے آثار اب بھی تل ابیب میں دکھائی دے رہے ہیں

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: وسطی تل ابیب میں جو ٹاورز ایران کے ساتھ 12

نیتن یاہو جعلی حکومت کی تاریخ کا سب سے بڑا دھوکہ باز

?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: پیر کو یسرائیل ہیوم اخبار میں شائع ہونے والے ایک

فلسطینیوں نے اسرائیل کو کہاں لا کھڑا کیا ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ تل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے