?️
گوجرہ (سچ خبریں) وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی سیاست نہیں بچائی بلکہ ریاست بچائی۔
پنجاب کے علاقے گوجرہ میں نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ جب تک لوگ اپنے فیصلے تول کر اور میرٹ پر نہیں کریں گے آپ کی تقدیر نہیں بدلے گی، پنجاب ترقیاتی کاموں میں اب سب سے آگے ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوڑا کرکٹ لوگوں کے گھروں سے اٹھایا جاتا ہے، کراچی، پشاور، کوئٹہ سے کوئی نہیں اٹھاتا، پنجاب میں کوئی کچے پکے کا ڈاکو نہیں ہے جو جرم کرتا ہے انجام کو پہنچتا ہے، پنجاب کے ہر علاقے میں کارپٹ سڑکوں کا جال ہے باقی کسی صوبے میں نہیں ہے۔
وفاقی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں امن ہے لوگ بے فکر گھروں میں رہتے اور سفر کرتے ہیں، پنجاب میں تھانے نہیں بکتے، سوشل میڈیا پر اپنی رائے لکھتے ہوئے موازنہ کر لیا کریں، پی ڈی ایم کی حکومت میں مہنگائی ضرور ہوئی۔
طلال چودھری نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی سیاست نہیں بچائی بلکہ ریاست بچائی، پچھلے دو اڑھائی سال میں معاشی حالات بہت بہتر ہوئے آئندہ مزید بہتر ہوں گے، ہمارے کام کو نعروں سے نہیں دوسروں سے موازنہ کرکے ووٹ دیا کریں۔


مشہور خبریں۔
فیض آ باد دھرنا کمیشن رپورٹ میں کسی پر ذمہ داری کا تعین کرنے سے اجتناب کیا گیا،رضا ربانی
?️ 17 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء رضا ربانی نے کہا
اپریل
ٹرمپ کے حامیوں کا امریکہ کو لاکھوں ڈالر کا نقصان
?️ 4 جون 2021سچ خبریں:امریکی فیڈرل پراسکیوٹرز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے شدت پسند
جون
سینئر صہیونی سیاست دان: غزہ کی جنگ نیتن یاہو کی کابینہ کی بقا کے لیے ہے
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں حزب اختلاف کے ایک سینئر سیاستدان نے
جون
فلسطینیوں کے خلاف تازہ ترین صیہونی جارحیت
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی فوجیوں نے الخلیل کے جنوب میں واقع گاؤں مسافریطا
اگست
سعودی عرب اور ایران کے تعلقات مثبت اور ٹھوس پیش رفت کی راہ پر گامزن
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تعلقات کے بارے
دسمبر
ٹرمپ نے جولانی سے کیا کہا؟
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکا اور احمد الشرع
مئی
غزہ میں پاکستانی افواج بھیجنے کا معاملہ زیر غور، حتمی فیصلہ نہیں ہوا، وزیر دفاع
?️ 29 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
اکتوبر
ٹک ٹاک کا 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے بیوٹی فلٹرز ختم کرنے کا اعلان
?️ 2 دسمبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اعلان
دسمبر