?️
لاہور(سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 20 سے 25 صحافیوں سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم جو بھی کرتے ہیں وہ حکومت سے پوچھ کے کرتے ہیں اور ہمارے لئے کوئی فرق نہیں چاہے وہ نواز شریف کی ہو یا عمران خان کی ہو۔آرمی چیف نے بھارت سے مذاکرات کی بھی تصدیق کی۔
تفصیلات کے مطابق صحافیوں کو افطار ڈنر پر بلایا گیا تھا اور یہ ملاقات سات گھنٹے تک جاری رہی۔اس ملاقات میں آرمی چیف نے کچھ گلے شکوے کیےاور کچھ سخت سوالوں کے جوابات بھی دیے۔سینئر صحافی روف کلاسرا کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات کے دوران صحافیوں سے انتہائی دلچسپ بات کی اور کہا کہ اگر آپ لوگ باہر جاکر کوئی بات بتائیں گے تو میں تو میں صاف مکر جاؤں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے بھارت سے مذاکرات کی تصدیق کی۔بھارت جموں کشمیر پر بات کرنے کو تیار ہوا۔متحدہ عرب امارات میں ملاقاتوں کی بھی تصدیق کی گئی۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ یہ مذاکرات بھارت کی خواہش پر ہو رہے ہیں۔
بھارت نے اپنی پالیسی تبدیل کی ہے اور اب وہ پاکستان کو اپنا پہلا دشمن نہیں سمجھتے۔آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ ہم جو بھی کرتے ہیں حکومت سے پوچھ کے کرتے ہیں چاہے وہ نواز شریف کی ہویا عمران خان کی۔انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں یہ بھی کہا کہ حکومت کو سوٹ کرتا ہے کہ اپوزیشن اور فوج میں تھوڑی بہت لڑائی چلتی رہے۔
آرمی چیف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ویسے تو قانون کی پاسداری کی بات کرتا ہے لیکن نواز شریف کے معاملے میں وہ ایسا نہیں کر رہا۔ایک طرف ہمیں بتایا جاتا ہے کہ برطانیہ میں قانون کے خلاف کوئی کام نہیں ہوتا لیکن نواز شریف کے معاملے میں ایسا نہیں ہے۔
جب کہ شہباز شریف کی رہائی کی بات ہوئی تو آرمی چیف نے دلچسپ انداز میں کہا کہ یہ بھی ہم پر ڈال دیں۔آرمی چیف نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں کچھ ایسا ہو یا کسی سیاستدان کی رہائی ہو تو ہمارے کھاتے میں ڈال دی جاتی ہے۔جس سے فوج کی مفاہمت کی پالیسی قرار دیا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
مار خور ہمارے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کا مارخور کے پہلے عالمی دن کے موقع پر پیغام
?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج
مئی
حج کے دوران کتنی طبی خدمات فراہم کی گئیں؟؛سعودی وزیر صحت کی زبانی
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجلاجل نے اعلان کیا
جون
فرانسیسی اور برطانوی یونیورسٹیوں میں صیہونیت مخالف مظاہروں کا آغاز
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ میں طلباء کی تحریکوں کی جانب سے فلسطینیوں کی
اپریل
جہانگیر ترین گروپ کی حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات
?️ 20 مارچ 2022لاہور (سچ خبریں) پی ٹی آئی سے ناراض ہوکر جہانگیر ترین گروپ بنانے والے پی
مارچ
مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام پر چین کا زور
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ نے تیونس اور مصر سمیت چار افریقی
جنوری
آسٹریلیا: 16سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی تجویز
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: آسٹریلوی وزیراعظم نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے
نومبر
علی ظفر کی رپورٹ جلد فراہم کی جائے
?️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے رہنما اور
جون
امریکی اور روسی صدور کی ملاقات کے سلسلہ میں ٹرمپ کا اظہار خیال
?️ 17 جون 2021سچ خبریں:جنیوا میں امریکی اور روسی صدور کےدرمیان ہونے والی کل کی
جون