?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ہمیں احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے، بہت جلد اس کو نیچے لے کر آئیں گے۔
اسلام آباد میں مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم امیر لوگوں پر مزید ٹیکس لگائیں گے، جن کی آمدنی 15 کروڑ روپے ہے ان پر مزید ایک فیصد، جن کی آمدنی 20 کروڑ سے زیادہ ہے ان پر 2 فیصد، جن کی آمدنی 25 کروڑ روپے سے زیادہ ہے ان پر 3 فیصد اور جن کی آمدنی 30 کروڑ روپے سے زیادہ ہے ان پر 4 فیصد سے زیادہ مزید ٹیکس عائد کریں گے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جو اس قابل ہیں کہ مزید ٹیکس دے سکتے ہیں ان پر نئے ٹیکس عائد کر رہے ہیں، جو سپر ٹیکس لگائیں ہیں ان کی تفصیلات کل بتاؤں گا، سب سے پہلے شوکر پر ٹیکس لگایا ہے جو وزیراعظم شہباز شریف کی کمپنی ہے جب کہ نئے ٹیکس سے میری اپنی کمپنی کا بھی کم از کم 20 سے 25 کروڑ روپے کا ٹیکس بڑھ جائے گا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ بجٹ خسارہ کیا، عمران خان نے 4 بڑے بجٹ خسارے کیے۔
سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں صرف پونے 4 سال کے قلیل عرصے کے دوران پاکستان کے مجموعی قرض میں 80 فیصد کا اضافہ کیا ، جب ان کی حکومت آئی تھی تو 25 ہزار ارب کا قرض تھا جب کہ ان کی حکومت گئی تو پاکستان کا قرضہ 45 ہزار ارب ہو گیا تھا۔
مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ جب آپ اتنے قرض لیں گے تو کس طرح سے خود مختاری کی بات کرسکتے ہیں، اصل خودمختاری تو تب ہوگی جب ملک کا بجٹ خسارہ ختم ہوگا، جب ہمیں مزید قرض نہیں لینا پڑے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا 120 ارب روپے کا ماہانہ خسارہ چھوڑ کر گئے تھے، ایک لاکھ 20 کروڑ روپے کا خسارہ صرف پیٹرول و ڈیزل کی مد میں ہو رہا تھا، وہ یہ خسارہ صرف اپنی حکومت بچانے کے لیے کر رہے تھے، عمران خان ملک کو دیوالیہ کرکے سری لنکا بنانے جا رہے تھے، جب پیٹرول سستا تھا، جب آپ مہنگائی کر رہے تھے تب تو عمران خان کو مہنگائی کا خیال نہیں آیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ لوگوں کو نیوٹرل نہیں ہونا چاہیے تو عمران خان کو خود بھی تو پرو پاکستانی ہونا چاہیے تھا، پاکستان کو دیوالیہ ہونے کی جانب تو نہیں لے کر جانا چاہیے تھا، عمران خان کیوں ایسا کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، ہم نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے دوران پیٹرول پر سبسڈی دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پہلے دن کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانا لازمی ہے، یہ فیصلے وزیراعظم کے لیے بہت مشکل تھے، ہماری غلطی ہو یا نہ ہو لیکن ہم ایک ایک چیز کی قیمت کے ذمے دار ہیں، ہماری ذمہ داری ہےکہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچائیں، آج اللہ کی مہربانی سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
مفتاح اسمعیل نے مزید کہا کہ مارکیٹ اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے لیکن آج اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے اور روپے کی قدر بھی مستحکم ہونے جارہی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا اور یکطرفہ طور پر تیل کی قیمت کم کی، اب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو دیکھ رہے ہیں اور یقین دلاتا ہوں اگر جیسے ہی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں نیچے آتی ہیں تو پاکستان میں جو کچھ کرسکتے ہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد یہ پہلے 15 دن ہیں جن میں پیٹرول اور ڈیزل پر کوئی نقصان نہیں ہورہا، اس سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کو نقصان میں بیچ رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے دور میں چینی کی قیمت کم ہوئی، عمران خان کے دور میں چینی کی قیمت میں کیوں کمی نہیں ہوئی، عمران خان بتائیں کہ ان کے دور میں چینی کی قیمت میں کیوں اضافہ ہوا۔
مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کے رہنما ملک میں مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہیں تو مجھے خوشی ہوتی ہے کہ انہیں بھی مہنگائی کی فکر ہے جو خود مہنگائی کے کپتان ہیں، اصل خود مختاری یہ ہوتی ہے کہ آپ کو کسی کے سامنے جھولی نہ پھیلانی پڑے، جھوٹی تقریریں کرنا خود مختاری نہیں ہوتی، امریکی صدر سے ملاقات کے بعد یہ کہنا کہ میں ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں، یہ خود داری نہیں ہوتی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج بھی ہم پورے پاکستان میں 70 روپے فی کلو چینی اور 40 روپے کلو آٹا بیچ رہے ہیں، عمران خان کے دور میں چینی کی قیمت 150 روپے تک گئی، پوری دنیا میں گھی مہنگا ہوا، ملک میں جب گھی کی کمی ہونے لگی تو شہباز شریف نے خود انڈونیشیا کے صدر کو فون کیا، ایک وزیر اپنے خرچے پر انڈونیشیا گیا، وہاں سے تیل کی شپمنٹ کرائی، آج بھی ملک میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کو غریب کا احساس ہے، اس سلسلے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے، مزید یوٹیلیٹی اسٹورز بنائیں گے، وہاں عزت کے ساتھ کم قیمت پر لوگوں کو چیزیں فروخت کریں گے۔
مشہور خبریں۔
نوجوانوں کی تعلیم کو ملک کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے
?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں تعلیمی اداروں کے
جنوری
مولانا اپنی سیاسی انا کی تسکین کے لیے جمہوری نظام سے نہ کھیلیں
?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ
اکتوبر
صہیونیوں کی ایک بڑی سکیورٹی ناکامی، اس بار جیل میں
?️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:صہیونیوں نے یہودی نئے سال کا آغاز ایسے وقت میں کیا
ستمبر
امریکہ کا سعودی حکام پر قید شہزادوں کو رہا کرنے کے لیے دباؤ
?️ 11 فروری 2021سچ خبریں:سعودی ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ سعودی ولی
فروری
شعیب شاہین کو حبس بے جا میں رکھنے کی سماعت کل تک ملتوی
?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی
ستمبر
2021 میں اقوام متحدہ کے 25 امن فوجی ہلاک
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2021 میں اقوام متحدہ کے
فروری
یوکرین میں واشنگٹن کی پالیسی کی وجہ سے لاکھوں افراد مارے جا سکتے ہیں: ٹرمپ
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے اپنے حامیوں سے کہا کہ موجودہ امریکی
مئی
پولیس کرائے کی پولیس بن گئی، ریاست کرپشن اور اسمگلنگ میں معاونت کرتی ہے: چیف جسٹس
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے 70
اکتوبر