?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نظام حکومت میں اچانک تبدیلی سہنے کی سکت نہیں ہے جب حکومت میں آئے تو بڑے انقلابی آئیڈیاز تھے، سوچتے تھے ایک دم تبدیلی لے آئیں گے، ،امید ہے جو عرصہ بچا ہے اس میں گورننس بہتر کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے وزراء کو کارکردگی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب وزراء کا اعلان پہلے کردیا جو غلط ہوا، جن وزراء کے نام نہیں تھے وہ تقریب میں نہیں آئے،آئندہ پہلے اعلان نہیں ہوگا سب وزراء تقریب میں ہوں گے۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بہترین کارکردگی پر دس وزرا کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے گئے ہیں، جس میں مراد سعید سب پر بازی لے گئے۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان نے 10 وفاقی وزراء کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے۔
تقریب میں وزراء اور وزارتوں کے حکام نے شرکت کی۔بہترین کارکردگی میں مراد سعید کی وزارت مواصلات پہلے، اسد عمر کی وزارت منصوبہ بندی دوسرے، ثانیہ نشتر کی سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت کی وزارت تیسرے نمبر پر، شفقت محمود کی وزارت تعلیم چوتھے نمبر پر رہی۔
شیریں مزاری کی وزارت انسانی حقوق پانچویں نمبرپر، خسرو بختیار کی وزارت صنعت و پیداوار چھٹے، مشیربرائے قومی سلامتی معید یوسف ساتویں، وزیرتجارت عبدالرزاق داؤد کی وزارت تجارت آٹھویں نمبر پر رہی۔ شیخ رشید کی وزارت داخلہ نویں اور فخرامام کی نیشنل فوڈ سیکورٹی کی وزارت آخری نمبر پر رہی۔ بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے ملازمین کو اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔
فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور شوکت ترین بہترین کارکردگی کے مقابلے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ کے امیدواروں میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر،اسد عمر،شاہ محمود، شیخ رشید، فروغ نسیم،مراد سعید ، ملک امین اسلم، خسرو بختیار ، عبدالرزاق داؤد ،عمر ایوب، حماد اظہر، شوکت ترین، فواد چوہدری، اعظم سواتی اورشبلی فراز شامل تھے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی میں وحشیانہ جرائم
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے چھاتہ بردار ڈاکٹر یوول گرین کے
مارچ
طالبان کے ساتھ غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی پر چین کا اظہار تشویش
?️ 29 جولائی 2021سچ خبریں:افغان وزارت خارجہ نے بدھ کے روز طالبان کے ایک وفد
جولائی
دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر افغان حکام کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے
دسمبر
صیہونی بائیکاٹ تحریک کی اہم کاروائی
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:جرمنی میں صیہونی بائیکاٹ تحریک نے اس تحریک پر پابندی کے
جون
’آئین کی فتح ہوئی‘، سپریم کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل
?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے
مارچ
فلسطینی بستیوں کی توسیع سے غافل نہیں ہیں
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع نے تل ابیب
جولائی
حکومت عدلیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرے گی: وزیراعظم
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انصاف کی
ستمبر
شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں نہیں
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر
جون