?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سبزیوں، دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں قلیل مدتی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 14 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بڑھ کر 43.16 فیصد تک جا پہنچی۔
میڈیا رپورٹس میں پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ قلیل مدتی مہنگائی مسلسل پانچویں ہفتے 41 فیصد سے زائد رہی، جس کی وجہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں گزشتہ برس کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے، اس کے سبب صارفین کی قوت خرید شدید متاثر ہوئی ہے۔
زیر جائزہ مدت میں سالانہ بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا، ان میں گیس چارجز برائے پہلی سہ ماہی (1108.59 فیصد)، سگریٹ (93.22 فیصد)، پسی مرچ (81.74 فیصد)، گندم کا آٹا (81.40 فیصد)، لہسن (71.17 فیصد)، چاول باسمتی ٹوٹا (64.30 فیصد)، چاول ایری 6/9 (60.64 فیصد)، مردانہ چپل (58.05 فیصد)، مردانہ سینڈل (53.37 فیصد)، چینی (50.52 فیصد)، گڑ (50.42 فیصد) اور دال ماش (44.80 فیصد) شامل ہیں۔
اس کے برعکس سالانہ بنیادوں پر ان اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، پیاز (25.11) فیصد، سرسوں کا تیل (4.40 فیصد)، ویجیٹیبل گھی ایک کلو (2.12 فیصد)، کیلے (1.05 فیصد)، اور ویجیٹبل گھی 2.5 کلو گرام (0.95 فیصد)۔
قلیل مدتی یا ہفتہ وار مہنگائی کی پیمائش حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) کے ذریعے کی جاتی ہے، جو 311.58 فیصد رہی جبکہ یہ اس سے گزشتہ ہفتے 311.78 فیصد رہی تھی۔
ایس پی آئی کے تحت 51 ضروری اشیا کی قیمتیں ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں سے جائزہ لینے کے لیے حاصل کی جاتی ہیں، زیر جائزہ مدت کے دوران 19 مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، 10 کی قیمتوں میں کمی جبکہ باقی اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ہفتہ وار بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا، ان میں چینی (6.02 فیصد)، دال چنا (2.57 فیصد)، انڈے (2.33 فیصد)، چاول ایری 6/9 (1.54 فیصد)، دال مونگ (1.23 فیصد)، پیاز (1.05 فیصد)، پکا ہوا گائے کا گوشت (0.76 فیصد)، دال مسور (0.69 فیصد)، کپڑا (0.20 فیصد) اور ایل پی جی (0.16 فیصد شامل ہے)۔
زیر جائزہ مدت میں جن اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی، ان میں آلو (12.18 فیصد)، ٹماٹر (5.18 فیصد)، لپٹن چائے (2.57 فیصد)، مرغی کا گوشت (1.19 فیصد)، چاول باسمتی ٹوٹا (0.52 فیصد)، سرسوں کا تیل (0.36 فیصد)، لہسن (0.33 فیصد)، اور ویجیٹیبل گھی ڈھائی کلو (0.31 فیصد) شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح رواں برس مئی کے آغاز میں ریکارڈ 48.35 فیصد تک پہنچ گئی تھی لیکن پھر اگست کے آخر میں 24.4 فیصد تک کم ہوگئی تھی، تاہم 16 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 40 فیصد کو عبور کرگئی تھی۔


مشہور خبریں۔
کیا بائیڈن کو چین سے رقم ملی ہے ؟
?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:ریپبلکن قانون سازوں کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن کے
ستمبر
نتن یاہو کا ہیگ کے وارنٹ گرفتاری کا خوف؛ جنگی مجرم یورپی آسمانوں سے بچتے ہیں
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو، جو تل ابیب سے
ستمبر
اسٹارٹ نیو کے متبادل معاہدے میں برطانیہ اور فرانس کی شمولیت ضروری: ریابکوف
?️ 10 فروری 2026 سچ خبریں:روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ
فروری
امریکہ کے ہاتھوں شامی تیل کی چوری کا سلسلہ جاری
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی قابض افواج نے شامی تیل کے 90 کنٹینرز غیر قانونی
دسمبر
الحشد الشعبی کو تحلیل کرنے کے بارے میں عراقی وزیراعظم کا بیان
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے ایک بار پھر
مارچ
سعودی عرب میں حلال انٹرنیشنل نمائش کا انعقاد
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:بین الاقوامی حلال نمائش اکتوبر میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض
جون
ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ایک اور کامیابی مل گئی
?️ 1 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ایک اور
جنوری
کیا یہ جمہوریت ہے جو آپ کے ساتھ تو ٹھیک ورنہ غدار۔ بیرسٹر گوہر
?️ 1 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے
دسمبر