?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قلیل مدتی مہنگائی 19 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافے کے بعد 35.45 فیصد پر پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹس میں سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش کردہ قلیل مدتی مہنگائی میں اضافے کی وجہ اشیائے ضروریہ اور بجلی کی قیمتوں کا بڑھنا ہے، قلیل مدتی مہنگائی گزشتہ 6 ہفتے سے 30 فیصد سے اوپر ہے۔
گزشتہ ہفتے، نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا، چیزوں کی قیمتوں میں اس کا اثر آنے والے ہفتوں میں نظر آئے گا۔
تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ موجودہ مہینے کے آخر میں نظرثانی جائزے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے، اس کے باوجود ریگولیٹری نظام کی عدم موجودگی کے سبب ٹرانسپورٹیشن کی لاگت میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ قلیل مدتی مہنگائی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 1.7 فیصد کم ہو گئی، حساس قیمت انڈیکس میں 51 مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے، زیر جائزہ مدت کے دوران 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 24 کی قیمتیں کم ہو گئیں، اسی طرح گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 13 مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
زیر جائزہ ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، ان میں بجلی (136.89 فیصد)، گیس (108.38 فیصد)، سگریٹ (94.46 فیصد)، پسی مرچ (84.11 فیصد)، باسمتی چاول ٹوٹا (81.74 فیصد)، گندم کا آٹا (80.73 فیصد)، چاول ایری 6/9 (71.43 فیصد)، چینی (66.29 فیصد)، گڑ (61.50 فیصد)، مردانہ چپل (58.05 فیصد)، نمک (57.40 فیصد) اور لپٹن چائے (56.27 فیصد) شامل ہیں۔
ہفتہ وار بنیادوں پر جن مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، ان میں انڈے (3.44 فیصد)، نمک (2.63 فیصد)، شرٹ کا کپڑ ا (2.18 فیصد)، بکرے کا گوشت (1.01 فیصد)، گائے کا گوشت (0.84 فیصد)، پکا ہوا گوشت (0.72 فیصد)، صابن (0.48 فیصد)، تیار چائے (0.34 فیصد)، پکی ہوئی دال (0.34 فیصد)، آلو (0.25 فیصد) اور آگ جلانے والی لکڑی (0.22 فیصد) شامل ہے۔
رواں برس مئی میں ایس پی آئی 4 مئی کو 48.35 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد 3 ہفتوں تک 45 فیصد سے اوپر رہا۔
مہنگائی کے رجحان کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی، پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، سیلز ٹیکس اور بجلی کے بل ہیں۔
آئی ایم ایف کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق اوسط کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پچھلے سال کے 29.6 فیصد کے برعکس رواں مالی سال 25.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
دریں اثنا، ہفتہ وار بنیادوں پر ان اشیا کی قیمتیں کم ہو گئیں، پیاز (8.45 فیصد)، مرغی کا گوشت (5.46 فیصد)، دال مسور (3.38 فیصد)، چینی (3.07 فیصد)، لہسن (2.24 فیصد)، باسمتی چاول ٹوٹا (2.17 فیصد)۔
مشہور خبریں۔
روس نے یوکرین میں اپنے ایک تہائی فوجیوں کو کھویا
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی ملٹری انٹیلی جنس نے آج اتوار کو کہا کہ
مئی
سعودی عرب کی ترقی کے لیے بن سلمان کے منصوبوں کی کامیابی
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:امریکہ ایک بار پھر سعودی عرب کو لوٹنے کی راہ پر
نومبر
اب اسرائیلی دنیا میں کہیں بھی جگہ محفوظ نہیں
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:ایک متعلقہ رپورٹ میں Yedioth Aharonot اخبار نے لکھا ہے کہ
نومبر
7 اکتوبر کی جنگ نے نیتن یاہو، گینٹز اور گیلنٹ کے گھٹنے ٹیک دیئے
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:رای الیوم کے ایک مضمون میں عطوان نے غزہ میں جنگ
نومبر
جج نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا، ڈیل کا نتیجہ نہیں، بیرسٹر گوہر
?️ 13 جنوری 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے
جنوری
جاپان میں ٹرمپ کے ساتھ ملاقات پر پوٹن کے ساتھ ایک خاتون مترجم کا راز
?️ 29 ستمبر 2021 سچ خبریں: رائٹرز کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹرمپ کی
ستمبر
امریکی فوج نے جدید ہتھیاروں میں معاونت کے لیے اوپن اے آئی سے معاہدہ کرلیا
?️ 20 جون 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع نے چیٹ جی پی ٹی کی مالک
جون
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی لڑکی کی شہادت
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ الخلیل شہر میں ابراہیمی مسجد
اپریل