?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے، ہرطرف اندھیرا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ہوئی، جہاں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور عثمان ڈار عدالت میں پیش ہوئے، اس دوران متعدد ملزمان کے وکلاء بھی عدالت پیش ہوئے، 9 مئی کیسز میں چالان کی نقول ملزمان میں تقسیم کی گئیں، عدالت حاضر ہونے والے ملزمان میں نقول تقسیم ہوئیں، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بھی چالان کی نقول فراہم کی گئیں، جس کے بعد 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی 12اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ میرا عمرے کا سفر بہترین رہا لیکن مجھے حالات بہتر ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے، ہرطرف اندھیرا ہے، مجھے اندھیرا ہی اندھیرا نظر آرہا ہے۔
علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ ’دہشت گردی کے ایسے واقعات پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہیں، مگر پوری قوم متحد ہو کر ان کا مقابلہ کرے گی‘، اس موقع پر انہوں نے تمام پاکستانیوں، بالخصوص عمرہ کی ادائیگی کے لیے حرمین شریفین آنے والوں سے درخواست کی کہ وہ وطنِ عزیز میں امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔


مشہور خبریں۔
حماس کی جانب سے غزہ میں جرائم پیشہ گروہوں کے بارے میں امریکی الزامات مسترد
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی صورتحال کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے
اکتوبر
حزب اللہ کی بے مثال کامیابی
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان پر صیہونی حکومت کے زمینی حملے کے آغاز کو 48
نومبر
غزہ کے خلاف نئی صیہونی جارحیت
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی قابض حکومت نے ایک بار پھر غزہ کے خلاف
مارچ
امریکہ نے عراق پر حملے میں 300 ٹن ختم شدہ یورینیم استعمال کیا: روس
?️ 26 مارچ 2023روسی فوج کے ریڈیولاجیکل، کیمیکل اور بائیولوجیکل پروٹیکشن فورسز کے کمانڈر جنرل
مارچ
اسحاق ڈار کی کویتی ہم منصب سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر زور
?️ 29 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
جولائی
برکینا فاسو میں بغاوت پھر ناکام
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: برکینا فاسو کے فوجی حکام نے کہا کہ برکینا فاسو
ستمبر
مشرق وسطی میں ایران کی حیثیت؛امریکی میگزین کی زبانی
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے لکھا ہے کہ تہران اور ریاض
جولائی
شیخ رشید کو نیب راولپنڈی نے طلب کر لیا
?️ 6 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو نیب راولپنڈی
اکتوبر