🗓️
پشاور (سچ خبریں) ہائی کورٹ نے فواد چوہدری اور فردوس اعشق اعوان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیوں نہ ان کے خلاف وارنٹ جاری کئے جائیں پشاور ہائی کورٹ میں پرویز مشرف پھانسی سزا کے خلاف وفاقی وزرا کی خصوصی عدالت کے جج کے خلاف توہین آمیز بیانات پر توہین عدالت درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت عالیہ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور سابق معاون خصوصی پنجاب حکومت فردوس اعوان کے پیش نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس مسز مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ حاضر سروس چیف جسٹس کے خلاف ایسی توہین آمیز زبان کا استعمال ناقابل برداشت ہے۔
عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے کہ وزیرقانون فروغ نسیم, معاون خصوصی شہزاد اکبر اور سابق اٹارنی جنرل توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر معافی مانگ چکے ہیں۔ فواد چوہدری اور فردوس اعوان کو 3 بار نوٹس جاری کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے کیوں نہ ان کے خلاف وارنٹ جاری کریں۔
جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیئے کہ ان لوگوں نے پریس کانفرنس میں توہین آمیز زبان استعمال کرکے پوائنٹ اسکورنگ اور اپنا جذبہ دکھانے کی کوشش کی ہے، کیا یہ لوگ جان بوجھ عدالت میں پیش نہیں ہورہے یا پھر شرم آرہی ہے، اگر یہ لوگ منہ بند نہیں رکھ سکتے تو پھر عدالت میں پیش ہوں۔
فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کے وکلاء نےآئندہ سماعت پر دونوں کی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی۔جس کے بعدعدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
مشہور خبریں۔
بیرونی سازش کی تحقیقات ہونا ضروری ہے:شاہ محمود قریشی
🗓️ 9 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیرونی سازش
اپریل
’مجھے موت کی کوٹھری میں رکھا گیا‘، شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
🗓️ 31 جنوری 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) انسدادِ دہشتگردی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ
جنوری
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر اظہارتشویش
🗓️ 16 اپریل 2024ملک کی عسکری قیادت نے کور کمانڈرز کانفرنس میں مشرق وسطیٰ میں
اپریل
نوجوانوں میں ڈپریشن کی وجہ کیا ہو سکتی ہے؟
🗓️ 5 مئی 2021لندن (سچ خبریں) ایک اہم سوال جو ذہن میں آتا ہے وہ
مئی
حکومت میں تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ تھا:عمران خان
🗓️ 31 مئی 2022پشاور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج ڈیجیٹل نمائندوں سے پشاور میں
مئی
حکومتی اراکین کی مزید ’آڈیو کلپس‘ لیک، دفتر وزیراعظم کی سیکیورٹی پر پی ٹی آئی کے سوالات
🗓️ 25 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کی مبینہ آڈیو لیک کے بعد حکمراں
ستمبر
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے عزم کو پوری دنیا میں سراہا گیا: دفتر خارجہ
🗓️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے
مارچ
رفح کے خلاف صیہونی جارحیت کے مخالفین
🗓️ 13 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی سیاسی اور عسکری تجزیہ کاروں نے انکشاف کیا ہے
فروری