گیس کے ذخائر سے متعلق فواد چوہدری کا اہم انکشاف

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے گیس کے ذخائر سے متعلق اہم  انکشاف کیا ہے کہ گیس کے ذخائر سالانہ 9 فیصد ختم ہورہےہیں۔ دنیا میں گیس کا بحران آیا ہوا ہے، برطانیہ جیسے ملک میں گیس کی قیمت میں 500 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ توانائی کی وزارت پہلے ہی مشکل میں ہے کیوں کہ گیس کے ذخائر سالانہ 9 فیصد کے حساب سے ختم ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں گیس کا بحران آیا ہوا ہے، برطانیہ جیسے ملک میں گیس کی قیمت میں 500 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہمارے گیس کے ذخائر بھی کم ہورہے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مارچ کے بعد گیس کا کرائسز ختم ہوجائے گا، کیپٹیو پاور سے گیس کے لیے رعایت 31 مارچ 2022 تک واپس لی گئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف دسمبر کیا اسی مہینے واپس آئیں، پی ڈی ایم جتھہ ہر سال ہی آتا ہے، اس کی سردیوں کی سرگرمی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان سے مذاکرات آئین کے مطابق اور اسے ماننے کے بعد ہی ہورہےہیں، آئین و قانون کے احترام کی شرط پر مذاکرات کامیاب ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ اور لڑائی امن کے حصول اور بحالی کے لیے لڑی گئی، مذاکرات کے ذریعے اب مسائل کو مستقل طور پر ختم کرنا ہو گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان کا نیا سیٹ اپ بھی پاکستان میں امن کا خواہش مند ہے، امن بحالی کیلیے افغان حکومت اور مقامی شہریوں کی خواہشات پر بات کی جارہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ والد، دادا یا بڑے بھائیوں کی جنگ کے بعد اب پوری نسل ہی بدل چکی ہے، قبائلی علاقوں کے شہریوں کی بھی خواہش ہے کہ امن لایا جائے۔ جو مقامی لوگ جنگ سے متاثر ہوئے ہیں ان کو بھی حصہ دار بنایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف مذاکرات: پاکستان نے ایس آئی ایف سی کے آپریشنز میں شفافیت کی یقین دہانی کرادی

?️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے

ٹرمپ کا خلیجی دورہ؛ تیل کے ڈالرز پر رقص  

?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کا خلیجی دورہ اقتصادی مفادات، ہتھیاروں کی فروخت

میانوالی: پنجاب پولیس نے فتنہ الخوارج کا تھانے پر حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشت گرد ہلاک

?️ 2 دسمبر 2024 میانوالی: (سچ خبریں) پنجاب پولیس نے ضلع میانوالی میں 4 دہشت

شارون سے نیتن یاہو تک

?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے آج اتوار کی صبح خبر دی ہے کہ

خطے کے مستقبل کے لیے نیتن یاہو کے منصوبے ایک سراب کی مانند

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی سرزمین پر فلسطینی ریاست کے قیام کے

سوڈانی عوام کے ہاتھوں صیہونی پرچم نذرآتش

?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:سوڈان کے عوام نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول

نااہلی کی مدت سے متعلق کیس: سپریم کورٹ کی ہدایت پر اخبارات میں اشتہار جاری

?️ 20 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ‏تاحیات نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے

ہانیہ عامر اور میرب علی کا دلچسپ موازنہ

?️ 11 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی خوبرو، معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور ماڈل و

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے