?️
کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گڈ گورننس اور سروس ڈلیوری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات ناگزیر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس اور سروس ڈلیوری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات ناگزیر ہیں، اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے، میرٹ پر فیصلے ہماری کامیابی کی کنجی ہیں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی ذمہ داری متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کی ہے، وفاقی و غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں سمیت تمام ترقیاتی سکیموں کی مستقل مانیٹرنگ ہوگی، گزشتہ مالی سال میں وسائل کا مکمل اور شفاف استعمال ایک تاریخی کارنامہ ہے، بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کے بروقت استعمال نہ ہونے کا منفی تاثر ختم کیا۔
وزیر اعلی بلوچستان نے بتایا کہ افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، نظام کی بحالی اجتماعی کوششوں سے ممکن ہے، درست جگہ پر اہل افراد کی تعیناتی سے کارکردگی بہتر ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام نوجوانوں کے تابناک مستقبل کی بنیاد ہے، پروگرام کی کامیابی متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، نئے مالی سال کے پہلے روز سے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد حکومتی عزم کا مظہر ہے، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کی فعالیت سے مقامی مسائل کا فوری حل ممکن ہوگا۔
مشہور خبریں۔
روس اور چین کی بشار الاسد کو مبارکباد
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:چین اور روس کی حکومتوں نے شامی صدر بشار الاسد کو
مئی
زیاد النخالہ اور سید حسن نصر اللہ کے درمیان گفتگو مین کیا ہوا؟
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:لبنان کے مزاحمتی ذرائع ابلاغ نے فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ
فروری
غزہ میں صیہونی فوج کا بڑھتا جانی نقصان
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی زمینی
دسمبر
کیا صیہونی فوج حماس کو شکست دے سکتی ہے؟ صیہونی فوج کا کیا کہنا ہے؟
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج کے آپریشن اور پلاننگ برانچ کے سابق سربراہ
نومبر
سویڈن نے موساد کو پیچھے چھوڑا
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:ان دنوں سویڈن کی جانب سے قرآن پاک کی ناقابل معافی
جولائی
ماہ رنگ بلوچ کا نام سفری پابندیوں کی لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ و ڈی جی امیگریشن کو نوٹس
?️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی
اکتوبر
فرانسیسی صدر اولمپک گیمز کو یوکرین جنگ سے کیسے جوڑ رہے ہیں؟
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: فرانس کے صدر نے اعلان کیا کہ وہ پیرس میں
مارچ
قابض حکومت استقامت کاروں کے صبر کا امتحان نہ لے: اسلامی جہاد
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ترجمان طارق عزالدین نے
ستمبر