گڈو پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث آگ لگ گئی‘ کئی شہروں کی بجلی معطل

?️

حیدرآباد: (سچ خبریں) گڈو پاور پلانٹ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں آتشزدگی کی وجہ سے سندھ پنجاب اوربلوچستان کے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے 500 کے وی سوئچ یارڈ ٹرپ ہونے کے بعد آگ لگ گئی جس کے بعد گڈو پلانٹ کے گرڈ اسٹیشن میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، فنی خرابی کے باعث پاور ہاؤس کے سوئچ یارڈ میں دھماکہ ہوا، پاور پلانٹ میں لگنے والی آگ تو بجھادی گئی تاہم لائنیں ٹرپ ہو نے سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمور،کندھ کوٹ،شکار پور ،لاڑکانہ ، سکھر ، جعفرآباد، نصیرآباد، اوستہ محمد، صحبت پور،ب ولان ، سبی، ڈی جی خان، راجن پور اوررحیم یارخان میں بجلی معطل ہوگئی، مرمتی کام میں دھند کی وجہ سے تاخیر ہوئی دھند کم ہوتے ہی بجلی بحال کردی جائے گی، تاہم شدید دھند کی وجہ سے مرمتی کام سست روی کا شکار ہونے سے 9 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی گڈو تھرمل پاور ہاؤس سے متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال نہ ہوسکی۔

ادھر ملک میں بجلی کے ایک اور بڑے بریک ڈاون کا خدشہ پیدا ہو گیا، بجلی کی پیدوار مسلسل کمی سے خطرناک زون کے دہانے پر آ گئی، شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا اور ملک میں بجلی طلب سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کے باوجود بجلی کی پیدوار بھی کم ترین سطح پر پہنچ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ ملک میں بجلی کی پیدوار اس قدر کم ہو چکی کہ اگر پیدوار میں مزید کمی ہوئی، تو نتیجے میں بجلی کا نظام اس خطرناک زون میں داخل ہو جائے گا جس سے پورا ملک اندھیرے میں ڈوب سکتا ہے، ملک میں کم از کم بجلی پیداوار سے فریکوئنسی کی حد ٹوٹی تو ملک پھر تاریکی میں ڈوب سکتا ہے، غیر متوازن پیداوار سے شمال، جنوب میں بجلی کا ترسیلی نظام ٹوٹ سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں خوراک اور ادویات کو ہتھیار بنانا شرم کی بات ہے: قطر

?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی، قطر کے وزیر اعظم

سانحہ سوات؛ بروقت مدد ملتی تو قیمتی جانیں بچ سکتی تھیں۔ مریم نواز

?️ 28 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے سانحہ سوات میں سیالکوٹ

پنجاب میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن، بڑے پیمانے پر گندم برآمد

?️ 7 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک

پنجاب وزیر اعلیٰ کا بہاولنگر دھماکے میں متاثرین کو مالی امداد کا اعلان

?️ 20 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز

عورتوں کے اغوا سے لے کر علویوں کے قتل عام تک؛ شام کے نئے فوجی کون ہیں؟

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: دمشق میں اقتدار میں آنے کے بعد سے، حیات تحریر

صیہونی حکومت نے غزہ جنگ میں 890 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی

امریکی حکومت کی تاریخ کی طویل ترین بندش سرکاری طور پر ختم

?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی حکومت کی تاریخ کی طویل

سعودی عرب اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر امریکہ کو تشویش؛ وجہ؟

?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: حالیہ برسوں میں، عالمی نظام میں سب سے اہم پیش رفت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے