🗓️
لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت کئی دیگر مسائل نیز وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور پر بات چیت کی گئی۔گورنرکا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
گورنر پنجاب اور وزیراعلی عثمان بزدار کی ملاقات میں عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے کے اقدامات کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چودھری سرور نے صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں وزیر اعلی عثمان بزدار کی حکومت کے تین سالہ اقدامات کو سراہا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ خواتین سے ظلم و زیادتی اور ناانصافی کے واقعات کے مجرموں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے، سیاسی مخالفین کا اپنا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے، وہ حکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے، 2023 تک سیاسی مخالفین حکومت کے خلاف احتجاج کی تاریخ پر تاریخ دیتے ہی رہ جائیں گے۔
چودھری سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو آگے اپوزیشن پیچھے لیکر جانا چاہتی ہے، ملکی ترقی اور استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاق اور پنجاب میں باتیں نہیں عملی کام ہورہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا جواب عوام کی خدمت سے دیں گے، ہم نے پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، اپوزیشن خود انتشار کا شکار ہے، پنجاب میں شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہے ہیں، 3 برس میں صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے پائیدار اقدامات کئے ہیں، حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے، عوام باشعور ہیں، اپوزیشن کے منفی پراپیگنڈا میں نہیں آئیں گے۔
مشہور خبریں۔
81 سالہ بائیڈن ریاستہائے متحدہ کے سب سے عمر رسیدہ صدر
🗓️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن آج اپنی 81ویں سالگرہ منا رہے ہیں
نومبر
ٹرمپ صیہونیت کے 76 سالہ خواب کو کیسے تباہ کرے گا؟
🗓️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: معروف انگریزی مصنف اور لندن میں مڈل ایسٹ آئی ویب
نومبر
جنوبی وزیر ستان میں سیکورٹی فورس اشتہاری دہشتگرد کو ہلاک کرنے میں کامیاب
🗓️ 26 فروری 2021وزیرستان(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے
فروری
امریکہ اسرائیل کے رویے پر پردہ ڈال رہا ہے: روس
🗓️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے ایک
جنوری
عمران خان کی سینئر صحافیوں سے گفتگو
🗓️ 8 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئر مین اورسابق وزیراعظم عمران
جولائی
پاکستان، چین کے درمیان پائیدار، کثیرالجہتی شراکت داری قائم ہے، نگراں وزیر خزانہ
🗓️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر میں روہنگیا مسلمانوں کی گرفتاریاں، پناہ گزینوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا
🗓️ 11 مارچ 2021جموں (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف
مارچ
وزیراعظم کی چینی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو،افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
🗓️ 26 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن
اکتوبر