?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں شکایت دائر کردی ہے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کی کامیابی کے لیے گورنر ہاؤس سندھ میں ایک اجلاس میں حکمت عملی مرتب کی گئی۔
الیکشن سیل کے ان چارج تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کی توجہ ان رپورٹس کی جانب مبذول کروائی جس کے مطابق گورنر سندھ نے آنے والے سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کے اُمیدواروں، پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی اور وفاقی حکومت میں پی ٹی آئی کے اتحادیوں کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔
چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کی کامیابی کے لیے گورنر ہاؤس سندھ میں ایک اجلاس میں حکمت عملی مرتب کی گئی۔
واضح رہے کہ مذکورہ شکایات ای سی پی کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لیے جاری کردہ اس ضابطہ اخلاق کے ایک روز بعد دائر کی گئی جس میں صدر اور گورنرز کو کسی بھی طرح کی انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔
شکایت میں پی ٹی آئی کی صوبائی ایڈوائزری کونسل کے اخبارات میں شامل بیان کا حوالہ بھی دیا گیا جس میں سینیٹ کے لیے پی ٹی آئی امیدواروں کے انتخاب پر گورنر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ ان کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
خط میں کہا گیا کہ ’اگرچہ پی ٹی آئی اُمیدواروں کا انتخاب ہمارا معاملہ نہیں لیکن بیان میں تصدیق کی گئی کہ غلط یا صحیح امیدواروں کا انتخاب سندھ (کے) گورنر کی جانب سے کیا گیا‘۔
مذکورہ خط کے مطابق یہ ’ای سی پی کے ضابطہ اخلاق کے رول (5) کی سنگین خلاف ورزی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’صدر اور گورنرز سینیٹ کے انتخابات سے متعلق کسی قسم کی انتخابی مہم کا حصہ نہیں ہوں گے اور ان کے متعلقہ دفاتر سمیت گھر بھی اس سلسلے میں استعمال نہیں ہوں گے‘۔
خط میں کہا گیا کہ ’بادی النظر میں یہ واضح ہوگیا ہے کہ گورنر نے صاف اور شفاف انتخابات کے عمل پر اثر انداز ہونے اور مداخلت کے لیے نہ صرف گورنر کی حیثیت کا استعمال کیا بلکہ مہم اور انتخابی مہم کے مقصد کے لیے گورنر ہاؤس کراچی کی حدود کو بھی استعمال کیا‘۔
ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ ’22 فروری 2021 کو آپ کی صدرات میں ضابطہ اخلاق پر ہونے والے مشاورتی اجلاس میں پی ٹی آئی نمائندے کی موجودگی کے پس منظر میں ضابطہ اخلاق کی یہ صریح خلاف ورزی زیادہ خطرناک ہوجاتی ہے‘۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن نے آتشیں اسلحہ کے کنٹرول کے اصول کا مطالبہ کیا
?️ 3 جون 2022سچ خبریں: جیسا کہ حالیہ ہفتوں میں ریاستہائے متحدہ میں فائرنگ کی
جون
ہیومن رائٹس واچ نے شام کی عبوری حکومت کی شفافیت اور سنجیدگی فراہم کرنے میں ناکامی پر تنقید کی ہے
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی تنظیم "ہیومن رائٹس واچ” نے شام کی عبوری
نومبر
حزب اللہ کے ہاتھوں نشانہ بننے والے صہیونی اڈے کی کیا اہمیت ہے؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: لبنان کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں
جنوری
آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، شیخ رشید و دیگر کی بریت کی درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل
?️ 10 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں
جون
شمالی عراق میں ترک فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: کچھ عراقی ذرائع ابلاغ نے اتوار کی صبح اطلاع دی
مئی
طلبی کا نوٹس ملنے کی تصدیق کیلئے نیب ٹیم کا عمران خان کی رہائش گاہ کا دورہ
?️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کے حکام نے توشہ
فروری
نوجوانوں کوسہولتیں دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے: وزیراعظم
?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کی صلاحیتوں کے
دسمبر
ہم اسلحے کے ریاستی کنٹرول کے حامی ہیں مگر غیر مسلح کرنے کے مخالف ہیں: لبنانی ایم پی
?️ 17 اگست 2025ہم اسلحے کے ریاستی کنٹرول کے حامی ہیں مگر غیر مسلح کرنے
اگست