?️
پشاور: (سچ خبریں) گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد ‘’غیر آئینی پابندیوں“ کے خلاف مداخلت کی درخواست کی ہے یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پنجاب حکومت کو خیبر پختونخوا اور سندھ کی جانب سے اس الزام پر تنقید کا سامنا ہے کہ اس نے دونوں صوبوں کے لیے گندم کی ترسیل روک رکھی ہے.
تاہم ایک روز قبل پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے واضح کیا تھا کہ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی ”پروپیگنڈہ مہم “بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے گورنر فیصل کریم کنڈی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ” ایکس“ پر اپنے بیان میں کہا کہ ایسی پابندیاں نہ صرف صوبے کی غذائی تحفظ کو متاثر کرتی ہیں بلکہ آئین میں درج معاون وفاق کی روح کے بھی خلاف ہیں انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وزیراعظم کی قیادت میں یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا.
گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو ارسال کردہ خط ایکس پر بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پابندیاں ’سنگین تشویش‘ کا باعث ہیں کیونکہ خیبر پختونخوا ’گندم کے لحاظ سے کمی والے صوبے‘ میں شمار ہوتا ہے اور اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے بڑی حد تک دیگر صوبوں سے آنے والی گندم پر انحصار کرتا ہے. خط میں کہا گیا کہ یہ پابندیاں آئین کے آرٹیکل 151 کی خلاف ورزی ہیں جو صوبوں کے درمیان تجارت، کاروبار اور نقل و حرکت کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے گورنر فیصل کریم کنڈی نے خبردار کیا کہ گندم کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ مصنوعی قلت، قیمتوں میں اضافہ اور عوامی مشکلات کا سبب بن سکتی ہے، جس سے عوامی ناراضگی جنم لے سکتی ہے.
انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ مہربانی فرما کر فوری طور پر اس معاملے میں مداخلت کریں اور متعلقہ حکام کو ہدایت دیں کہ پابندیاں ختم کر کے خیبر پختونخوا میں گندم کی بلا رکاوٹ اور آئینی طور پر محفوظ ترسیل کو یقینی بنائیں گورنر نے آخر میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں خیبر پختونخوا کے عوام کے آئینی حقوق کا موثر اور بروقت تحفظ کیا جائے گا.


مشہور خبریں۔
کیا سندھ کے گورنر بدل رہے ہیں؟
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ
اگست
ایرانی واقعی قابل ہیں اور ان کے پاس اچھے سائنسداں ہیں: اولمرٹ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: ایہود اولمرٹ نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ایرانی واقعی
مارچ
کیا جرمنی سعودی عرب کو جنگی جہاز بنا کر دے گا؟
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: برلن پر لندن کے دباؤ کے باوجود، جرمن اتحادی حکومت
جولائی
اسلام آباد میں پولیس پر حملہ دہشتگردانہ کاروائی ہے
?️ 18 جنوری 2022اسلام اباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
جنوری
ایران کی طاقت اسرائیل کے لئے خطرناک: صیہونی ویب سائیٹ
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ واللا نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
جنوری
قطر نے بستیوں کی تعمیر کے نیتن یاہو کے منصوبوں کی مذمت کی
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے
دسمبر
صہیونی جارحیت پر عرب اور بین الاقوامی خاموشی مہلک
?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے جمعرات کے روز
اپریل
چین کی نوجوان آبادی کا جذباتی راحت کیلئے اے آئی سے لیس پالتو جانوروں کی جانب رجحان
?️ 21 جنوری 2025 سچ خبریں: چین کی نوجوان آبادی کی جانب سے جذباتی طور
جنوری