گلگت: مطالبات کے حق میں مظاہروں کو ایک ماہ مکمل، حکومت، ایکشن کمیٹی کے مذاکرات ناکام

?️

گلگت: (سچ خبریں) گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے نفاذ، غیر مقامی افراد کو معدنیات کے لیز پرمٹ کے اجرا اور این ایف سی میں حصہ نہ دیے جانے سمیت 15 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر جاری دھرنے کے خاتمے کے لیے حکومت اور ایکشن کمیٹی میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے۔

گلگت میں منفی آٹھ درجہ حرارت اور برف باری کے باوجود مطالبات کے حق میں جاری دھرنوں اور مظاہروں کو ایک ماہ مکمل ہو گیا جب کہ شدید موسمی حالات کے باوجود عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومتی رویے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے اگلے مرحلے میں خواتین اور بچوں کو بھی دھرنے میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ احسان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور نوٹی فکیشن کے تحت مقرر وزارتی کمیٹی کے علاؤہ کسی حکومتی نمائندے سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا حکومتی نمائندوں سے ایکشن کمیٹی کی مذاکراتی ٹیم نے بات چیت کی تاہم کوئی تحریری ضمانت نہیں ملنے پر مزاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے جس پر دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بارش ،برفباری اور شدید سردی سے پیدا صورتحال پر احتجاج کی حکمت عملی تبدیل ہو سکتی ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ نے ایک سوال پر کہا کہ حکومت کے بے اختیار مشیر اور معاونین سے بات ہوسکتی ہے اور نہ وہ کسی یقین دہانی کے مجاز ہیں، اس لیے حکومت کی طرف سے ذمے دار وزرا اور وزیر اعلی کے سامنے آ نے تک دوبارہ کسی اور سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان سے مزید قافلے مرکزی دھرنے میں شامل ہونے والے ہیں۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ کا کہنا تھا کہ ایکشن کمیٹی سے مزاکرات نتیجہ خیز ثابت ہونے پر کمیٹی ارکان دھرنا ختم کرنے کے وعدے کے ساتھ گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑا مسئلہ گندم سبسڈی بحالی اور فی فرد گندم تین سے ساڑھے چھ کلو کرنے کا تھا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ٹیکسوں کے نفاذ کا مسئلہ اسمبلی حل کر سکتی ہے جس کے لیے مشترکہ کمیٹی بنانے کی پیشکش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی کا مسئلہ وفاق حل کرسکتا ہے، اس لیے وہاں جاکر لابنگ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ صحت کارڈ کی بحالی پر وزیر اعلی حاجی گلبر نے قابل قدر کام کیا ہے جس پر فروری تک صحت کارڈ بحال ہو گا۔

ایمان شاہ کا کہنا تھا کہ ان تمام معاملات میں اچھے ماحول میں پیش رفت کے باوجود اگر ایکشن کمیٹی دھرنا جاری رکھنا چاہتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں بلکہ سہولت بھی دینے کو تیار ہیں۔

مشہور خبریں۔

پنجاب میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد

?️ 18 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) حکومت پنجاب نے نقص امن و امان کے تحت

ٹرمپ کے مقدمے کے موقع پر ایک پراسرار پیغام

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک سیاسی کارکن اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے

پوٹن اور زیلنسکی کی ترکی میں ملاقات کا امکان

?️ 3 اپریل 2022سچ خبریں:  روسی میڈیا نے اتوار کی صبح اطلاع دی ہے کہ

گوگل کروم کی چند بہترین ٹِرکس جن کو جاننا ہر ایک کے لیے ضروری

?️ 15 اکتوبر 2023 سچ خبریں: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے زیادہ تر افراد ویب براؤزنگ

جیمی کارٹر 100 کا سال کی عمر میں انتقال

?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:سابق امریکی صدر جیمی کارٹر، جو 100 سال کی عمر میں

اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے پر عراقی مزاحمتی ڈرون حملے

?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے بدھ کے روز 20

غزہ میں قحط کا المیہ؛ عصر حاضر کا سب سے بھیانک ظلم 

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک کی ایک رپورٹ کے مطابق، جنگ زدہ علاقے

عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر بھر میں شٹر ڈاﺅ ن اور پہیہ جام ہڑتال

?️ 29 ستمبر 2025مظفر آباد: (سچ خبریں) جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے