?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ کی جانب سے دہشتگردوں کے ممکنہ حملوں کے خطرے کے حوالے سے جاری تھریٹ الرٹ کے بعد گلگت بلتستان بھر میں سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔
گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس الحق لون نے ڈان کو بتایا کہ وفاقی وزارت داخلہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے ممکنہ حملوں کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے خطے کی حکومت کو سیکیورٹی میں اضافہ کرنے کا کہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رمضان کے آخری 10 دن حساس ہوتے ہیں کیونکہ اس دوران بشمول جمعہ اور عید کی نماز جیسے بہت سے مذہبی اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کی گئی ہیں۔
ان اجلاسوں میں حساس مقامات اور ریجن کے داخلی راستوں پر چیکنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا اور خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کو بھی ریجن میں تعینات کیا گیا ہے۔
دریں اثناء دیامر کے ڈپٹی کمشنر عارف احمد نے ڈان کو بتایا کہ بشام حملے کے بعد دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ پر کام معطل کرنے والے چینی ورکرز اور انجینئرز 2 دن کے اندر اپنے فرائض دوبارہ سر انجام کرنا شروع کر دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
عارف احمد کے مطابق ڈیم سائٹ پر پولیس، گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور واپڈا کی سیکیورٹی فورس کے ایک ہزار 400 سے زائد سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ، پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے سیکیورٹی خطرات کے حوالے سے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے انسپکٹر جنرلز کو خط ارسال کیا ہے۔
ڈان کی طرف سے دیکھے گئے خط میں بتایا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے مبینہ طور پر 19 اور 21 رمضان کے درمیان حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
گلگت رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل مرزا حسن نے ڈان کو بتایا کہ خطرات کے پیش نظر مذہبی اجتماعات، مساجد اور دیگر اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کابینہ کا زوال قریب؛صہیونی تجزیہ کار کی پیش گوئی
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی صحافی آمیت سیگال نے انکشاف کیا ہے کہ شاس
جولائی
مقبوضہ فلسطین میں خوفناک دھماکہ؛1 صیہونی ہلاک
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے عسکلان علاقے میں ایک کار دھماکہ ہوا جس
فروری
ٹرمپ نے 10 ستمبر کو ہیرس سے مناظرہ کرنے سے انکار کیا
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں رواں برس 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی
اگست
انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھے: وزیرِ اعظم
?️ 11 فروری 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اشیائے
فروری
حزب اللہ 40 سال سے امام حسین کے راستے پر چل رہی ہے:نصراللہ
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کے جنرل سکریٹری نے تاکید کی
اگست
فرانس میں الجولانی کے خلاف مقدمہ؛ شامی عوام کی عزتِ نفس کی بحالی کا موقع
?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:فرانس کی عدالتوں میں ابو محمد الجولانی کے خلاف انسانی
اپریل
ٹی ایل پی اپنا موقق چھوڑنے کے لئے تیار نہیں:شیخ رشید
?️ 18 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے
اپریل
امریکہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی زمینوں پر قبضے کے حوالے سے اہم اعتراف کرلیا
?️ 2 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی زمینوں پر قبضے
اپریل