?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے ذاتی مقاصد کے لئے اداروں کا استعمال کیا اور عوام کو دھوکے میں رکھا موجودہ حکومت کے پاس سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اکثریت آگئی ہے اب اپوزیشن شوق سے لانگ مارچ کرے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے اصلاحات نہیں لا پا رہے تھے اور رکاوٹیں تھیں، اب ہم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اکثریت میں آگئے ہیں اور اب عوام کے لیے ریفارم کریں گے ، گزشتہ حکومتوں میں عوام کو مصنوعی جھلک دکھائی گئی لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ہوا کیوں کہ درحقیقیت ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا اور ادارے مفلوج تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے ذاتی مقاصد کے لیے اداروں کو استعمال کیا ، نواز شریف سیاست میں آئے تو ایک فیکٹری تھی اور پھر 29 فیکٹریاں بن گئیں لیکن عوام کو خوشحالی نہیں ملی لیکن عمران خان کے آنے کے بعد ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے اور معیشت بہتر ہو رہی ہے تاہم منہگائی کا چیلنج ہے لیکن وزیر اعظم نے منہگائی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ بلوچستان کے لیے ایک تاریخی پیکج دیا ہے جب کہ وزیر اعظم کی جانب سے فاٹا کو بھی 100 ارب سالانہ کا بجٹ دیا گیا ، فاٹا کا انضمام کرانا آسان کام نہیں تھا لیکن یہ بھی ہمارے وزیر اعظم نے کیا کیوں کہ عمران خان کی دیرینہ خواہش تھی کہ ماضی میں نظراندازعلاقوں کے لیے کچھ کیا جائے اسی لیے ہم ماضی میں نظر اندازکیے گئے علاقوں کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح سینیٹ میں کامیاب ہونے والے ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی کا تعلق سابقہ فاٹا اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اس سے پہلے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن اور پورے پاکستان میں صرف ذاتی جائیدادیں بنائی ہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے لالچ کا جواب
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: رائٹرز کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بیان میں
اپریل
اسرائیل اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل نہیں کرے گا : نیتن یاہو
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اقوام
جنوری
افغانستان سے امریکی انخلا جرات مندانہ نہیں تھا: میئر کابل
?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:کابل کے میئر نے ایک صیہونی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے
اگست
ایرانیوں نے امریکہ اور اسرائیل کا بھرم کیسے توڑا ؟
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: لبنانی مصنف اور ممتاز تجزیہ کار ابراہیم امین، جو الاخبار
جون
تنخواہ دار طبقے کیلئے خودکار ٹیکس فائلنگ کا نظام متعارف
?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں تنخواہ دار طبقے کیلئے خودکار ٹیکس
جولائی
امریکی دباؤ اور جارحیت کے خلاف یمنیوں کی حیرت انگیز استقامت
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:واشنگٹن کی جانب سے یمن کو زیر کرنے کے لیے
مارچ
دنیا افغانستان کو نہ بھولے:عالمی ادارہ صحت
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:کابل میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے لو ڈوپنگ نے گزشتہ
جون
سعودی عرب کا منی لانڈرنگ کے لیے رونالڈو کے ساتھ معاہدہ
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: اخبارات اور بین الاقوامی میڈیا نے ایک بار
جنوری