?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے کراچی گرین لائن بس سروس کو 25 دسمبر سے شروع کرنے کا اعلان کردیا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی آ کر گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی گرین لائن بس سروس کو 25 دسمبر سے شروع کرنے کا اعلان وفاقی وزیر اسد عمر نے کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا ، جس کے تحت اگلے دس 10 روز میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہو گا ، وزیر اعظم عمران خان کراچی آ کر گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے اور 2 ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ کراچی گرین لائن بس منصوبے کیلئے 80 جدید بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں ، منصوبے کیلئے چین میں تیار کی جانے والی جدید بسیں 2 علیحدہ شپ منٹس کے ذریعے کراچی پہنچائی گئیں ، پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹائون سے نمائش چورنگی(گرومندر)تک چلائی جائیں گی، جہاں اب تک ٹریک مکمل ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ یہ منصوبہ 2016 میں شروع ہوا تھا ، کراچی گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق کراچی کی بسیں لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں چلنے والی بسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ جدید ہیں، یہ بسیں یورو تھری معیار کی اور ہائبرڈ ہیں ، ان میں ڈیزل کے ساتھ خودکار طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری بھی استعمال ہوگی جس سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ماحول کو بھی فائدہ ہوگا۔
بسوں میں خصوصی سسٹم نصب ہے جو انجن میں آگ لگنے کی صورت میں خودکار طریقے سے آگ بجھائے گا ، 18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں ، کھڑے ہوکر اور نشستوں پر بیک وقت 150 افراد سفر کرسکیں گے، زیادہ رش کی صورت میں 190 مسافروں کی گنجائش ہوگی ، بسوں میں معذور افراد کے لیے جگہ خصوصی ہے اور خودکار ریمپ نصب ہے۔ ہر بس میں دو وہیل چیئرز کی جگہ مخصوص ہے ، بسوں میں خواتین اور معذور افراد کیلئے مخصوص نشستیں ہوں گی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کی تصدیق کے بعد بڑے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے غزہ تک رسائی کا مطالبہ کیا ہے
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں صیہونی حکومت کی نسل
ستمبر
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات خیبرپختونخوا میں دوسرے
جنوری
کشمیری اپنی خون کے آخری قطرے تک جدو جہد آزادی جاری رکھیں گے
?️ 29 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیئے گئے
اگست
مقبوضہ حیفا میں صیہونیوں کے خلاف مسلح حملہ، متعدد زخمی
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:مقبوضہ حیفا میں مقبوضہ حیفا میں فائرنگ اور چاقو سے
مارچ
جارحین کے جرائم کے جواب میں امارات میں صنعا کے حملے
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: صنعا کے وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے کہا کہ
مارچ
عمران خان، اہلیہ کی درخواست ضمانت کیس میں عدم حاضری، سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری
?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت نے
مارچ
اقوام متحدہ کی رپورٹر کا سعودی حکام پر الزام
?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:غیر قانونی سزائے موت کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کی خصوصی
مارچ
ووٹ کی عزت کو جو خطرہ تھا وہ اب ختم ہو چکا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
اکتوبر