گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی عدالتی اصلاحات کی مخالفت

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے عدالتی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور کرنے پر حکمران اتحاد پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے عدلیہ کے اختیارات کو کم کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے قرارداد کی منظوری کو افسوسناک قرار دیا اور حکومت کو عدلیہ کے دائرہ اختیار پر قبضہ کرنے کی کوششوں کے خلاف خبردار کیا۔

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے فیصلے پر وزیر اعظم شہباز شریف سمیت حکمران اتحادی جماعتوں کے سربراہان کی جانب سے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد قومی اسمبلی نے 2 روز قبل عدالتی اصلاحات کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور کی تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے معاملے میں حمزہ شہباز کو اعلیٰ عہدے سے محروم کر دیا تھا۔

قرارداد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں پڑھ کر سنائی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین پر مشتمل چھوٹی اپوزیشن نے بھی اس کی حمایت کی تھی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سابقہ حکومت کے دوران قومی اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دینے والی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ایوان میں کوئی حقیقی اپوزیشن موجود نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط اپوزیشن کے بغیر نہ ملک میں حقیقی جمہوریت ہو سکتی اور نہ ہی پارلیمنٹ مضبوط ہو سکتی ہے۔

بدین سے تعلق رکھنے والی جی ڈی اے کی رہنما نے مزید کہا کہ عدلیہ بطور نگران کردار ادا کرتی ہے جب کہ حکومت نے یک طرفہ قرارداد کے ذریعے پارلیمنٹ کا مذاق بنایا ہے۔

انہوں نے صوبے میں بارش سے متاثرہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں سندھ حکومت کی مبینہ ناکامی پر بھی اظہار افسوس کیا۔

جیسے ہی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اپنی بات مکمل کرکے نشست پر بیٹھیں اور ان کو جواب دینے کے لیے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض ایوان میں کھڑے ہوئے تو انہیں جواب دینے سے روکنے کے لیے جی ڈی اے کے ایک اور رکن غوث بخش مہر نے ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کو کورم کی کمی کی نشاندہی کردی۔

بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر نے کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ایوان کا اجلاس آج بروز جمعہ صبح تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، اجلاس کو جاری رکھنے کے لیے 342 رکنی ایوان میں سے ایک چوتھائی یعنی 86 ایم این ایز کی موجودگی ضروری ہوتی ہے۔

قبل ازیں، اسمبلی کی کارروائی کے دوران جے یو آئی(ف) کے ایم این ایز جمال الدین، محمد انور اور صلاح الدین ایوبی، سابقہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) سے آزاد ایم این اے محسن داوڑ نے توجہ دلاؤ نوٹس کے ذریعے حکومت کی توجہ مبذول کرائی کہ شمالی وزیرستان، لکی مروت اور دیگر علاقوں میں قدرتی وسائل کی تلاش کے کام کے لیے مقامی لوگوں کو ملازمتیں نہیں دی جا رہیں۔

توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے پیٹرولیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ایکسپلوریشن کمپنیاں معاہدے کے تحت مقامی لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال، 2 کمپنیاں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ ان علاقوں میں کام کر رہی ہیں جن کی نشاندہی قانون سازوں نے کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق وزیر مملکت نے ایوان کو بتایا کہ او جی ڈی سی ایل نے 500سو سے زائد مقامی افراد کو پروجیکٹ ورکرز کے طور پر رکھا ہے جب کہ کمپنی مزید مقامی لوگوں کی خدمات حاصل کرے گی۔

مشہور خبریں۔

امریکی انتخابات سے ایک روز قبل NBC کا نیا سروے: ہریس اور ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ

🗓️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات 2024 کے آغاز سے ایک دن پہلے، NBC

سندھ میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ

🗓️ 22 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ

لاہور ہائیکورٹ کا وفاق کی جانب سے توشہ خانہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی

🗓️ 18 اپریل 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے وفاقی حکومت

شعور، تعلیم کے زیور سے نا آراستہ قوم ترقی نہیں کرسکتی، شہباز شریف

🗓️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے بھی اپنی فوجیں نکالنے کا اعلان کردیا

🗓️ 11 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی، امریکا کے سینکڑوں صحافیوں نے اہم اعلان کردیا

🗓️ 13 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے

حکومت کا ایران کے ساتھ نئی سرحدی راہداری کھولنے کا اعلان

🗓️ 13 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایران کے تعاون سے

پنجاب میں عیدالاضحیٰ پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ

🗓️ 27 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے