کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ: آئی جی سمیت 600 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ اور وزیر اعلیٰ سمیت ارکان اسمبلی کا قیمتی سامان غائب کرنے کے الزام میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد سمیت 600 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد پر حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کرنے اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سمیت پارٹی سے تعلق رکھنے والے دیگر ارکان اسمبلی کا قیمتی سامان غائب کرنے کے الزام میں آئی جی اسلام آباد سمیت وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے 600 اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے مارچ کرنے والے ہزاروں کارکن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد میں داخل ہوئے تھے، اس دوران پی ٹی آئی اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں، اور پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا تھا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کچھ دیر کے لیے چائنا چوک آئے اور اس کے بعد پختونخوا ہاؤس روانہ ہو گئے تھے، بعد ازاں علی امین گنڈاپور کو حراست میں لینے کے لیے پولیس نے کارروائی کی تھی۔

اس پیشرفت کے اگلے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی جی اسلام آباد نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی، میری سرکاری گاڑی کو توڑا گیا، آ ئی جی اسلام آباد آپ اتنے نیچے نا جاؤ۔

علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ پوری رات خیبرپختونخوا ہاؤس میں تھا، یہ آپ کی کارکردگی ہے، آپ نے چار چھاپے مارے، میرے گارڈز کو مارا اور لوٹا بھی گیا، یہ سرکاری غنڈہ ہے اور اس فلور پر آئی جی اسلام آباد معافی مانگیں ورنہ ایف آئی آر ہوگی۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم نے سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس اظہار کیا

?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سید علی

مسلح فوج پر عوام کا اعتماد کیوں کم ہو رہا ہے؟

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:پیر کو جاری ہونے والے ایک نئے سروے کے مطابق، امریکی

ابوظہبی کے جدید دفاعی نظام کو خریدنے کی وجہ

?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: محمد علی الحوثی نے منگل کے روز کہا کہ متحدہ

بالی ووڈ پر حکمرانی کے 30سال مکمل ہونے پر کنگ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

?️ 25 جون 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کنگ کے فلم انڈسٹری پر حکمرانی کے

تل ابیب کو گیس کشف کی اجازت نہیں : حزب اللہ

?️ 5 جون 2022سچ خبریں:  لبنانی حزب اللہ تحریک نے آج اتوار کریشگیس فیلڈ میں

نیتن یاہو کچھ بول کیوں نہیں رہے؟ صیہونی میڈیا کا انکشاف

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا کہ نیتن یاہو کے چند

(ن) لیگ کا قیادت کےخلاف مقدمات کی سماعت سے 2 ججز کی دستبرداری کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان

?️ 22 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے

 واشنگٹن میں انسدادِ جرائم آپریشن ناکام رہا:امریکی جج

?️ 18 ستمبر 2025 واشنگٹن میں انسدادِ جرائم آپریشن ناکام رہا:امریکی جج امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے