?️
پشاور: (سچ خبریں) کے پی کے حکومت کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان کو سیکیورٹی اہلکار واپس دے دیے گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ایمل ولی خان کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی کمی یا واپسی نہیں کی۔
صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایمل ولی سے مرضی اور اعتماد کے اہلکاروں کی فہرست حاصل کی گئی ہے تاکہ انہیں سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایمل ولی خان کو ضروری سیکیورٹی پہلے ہی فراہم کی جا رہی ہے، عوام بے بنیاد پراپیگنڈوں کے بجائے سرکاری ذرائع سے جاری معلومات پر انحصار کریں۔
صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کےسربراہ نے ریجنل پولیس آفیسر کو اپنے قابلِ اعتماد اہلکاروں کے نام فراہم کر دیے ہیں، حالات کے پیش نظر ان کے اعتماد کے اہلکاروں کو سیکورٹی پر مامور کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے حکم دیا ہے کہ اگر ایمل ولی خان کو مزید اہلکار درکار ہوں تو فوری طور پر فراہم کیے جائیں۔ صوبائی حکومت ایمل ولی خان کی حفاظت کو اولین ترجیح سمجھتی ہے، کسی سطح پر غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،
اس سے قبل، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بیان جاری کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی سے وفاقی سیکیورٹی کے بعد خیبرپختونخوا پولیس بھی واپس لے لی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایمل ولی کی سیکیورٹی پر تعینات صوبائی پولیس اہلکاروں کو لائن حاضرکردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ایمل ولی خان کو درپیش خطرات سے متعلق پہلے ہی متعدد بار حکومت کو آگاہ کیا جا چکا ہے، مگر اس کے باوجود سیکورٹی ہٹانے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
ذاتی طور پر ان کی سیکیورٹی ڈیوٹی کروں گا، بیرسٹر سیف
دوسری جانب، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایمل ولی خان پریشان نہ ہوں وزیراعلیٰ کے احکامات کے مطابق ان کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایمل ولی خان سے سیاسی اختلاف کے باوجود ان کی مکمل حفاظت کی جائے گی، ضرورت پڑی تو میں ذاتی طور پر ان کی سیکیورٹی ڈیوٹی کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایمل ولی خان کو وفاقی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے سامنے تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
واضح رہے کہ سینیٹر ایمل ولی خان نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی وزارتِ داخلہ نے ان اور ان کے خاندان کو فراہم کی جانے والی تمام سرکاری سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔


مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت کا قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مجسٹریٹ نظام بحال کرنے کا فیصلہ
?️ 20 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اور انتظامی سیکرٹریز نے ایگزیکٹو
ستمبر
کیش لیس معیشت سے گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی آئے گی، وزیراعظم
?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیش
نومبر
الہان عمر نے اسرائیل کے خلاف دیئے گئے بیانات پر قائم رہنے کا اعلان کردیا
?️ 30 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک رکن الہان عمر نے
جون
سپریم کورٹ نے نیب کی رضاکارانہ رقم واپسی اسکیم پر ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا
?️ 8 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی
مارچ
بلوچستان: تفتان بازارچہ بزنس گیٹ وے 9 سال بعد آج دوبارہ کھولا جائے گا
?️ 8 اپریل 2023بلوچستان: (سچ خبریں) حکومت نے تفتان بازارچہ بزنس گیٹ وے 9 سال
اپریل
100 گاڑیوں پر مشتمل ترک قافلے کی ادلب آمد
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں: 100 گاڑیوں پر مشتمل ترک فوج کا قافلہ جس میں ٹینک
اکتوبر
اسرائیل میں پانی کی شدید قلت سے ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین تباہ
?️ 22 اگست 2025اسرائیل میں پانی کی شدید قلت سے ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین تباہ
اگست
افغانستان میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا وقت ختم
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ ڈیبرا لائنز
جون