خیبر پختونخوا(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے خیبرپختو نخوا میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں تیزکر دیں ہیں۔اس حوالے سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل ہو گیا ہے ، بیلٹ پیپرز کی چھپائی لاہور اور اسلام آباد میں ہور رہی ہے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کےلیےبیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہوگیا ہے، پہلے مرحلےکےلیے10 کروڑ سےزائد بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی لاہور اور اسلام آباد میں ہورہی ہے، یہ تیاریاں سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد کی جارہی ہیں جس میں کے پی حکومت کی بلدیاتی الیکشن سےمتعلق درخواست مسترد ہوئی تھی، درخواست مسترد ہونے پربعد بلدیاتی انتخاب کی تیاریوں کا کام تیز کیا گیا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کو الیکشن کمشنر کے پی نے بلدیاتی انتخابات پر بریفنگ دی، حکام نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز جماعتی بنیادوں پر چھاپے جارہے ہیں، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔ای سی پی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ 19 دسمبر کو ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے میں پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، لکی مروت، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی، کرک، بنوں، ٹانک، ہری پور، خیبر، چارسدہ، ہنگو اور مہمند میں انتخابات ہوں گے۔