?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک کو رواں ماہ کے بل میں صارفین سے فروری کے مہینے کی ایڈجسٹمنٹ کے طور پر 58 پیسے فی یونٹ کے حساب سے مجموعی طور پر 65 کروڑ روپے جمع کرنے کی اجازت دے دی۔
نیپرا نے نوٹیفکیشن میں بتایا کہ کے-الیکٹر نے فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 1.66 روپے بڑھا کر ایک ارب 87 کروڑ روپے جمع کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کے-الیکٹرک کی جانب سے فراہم کردہ ثبوت اور دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد نیپرا فی یونٹ 58 پیسے بڑھانے کی اتفاق کیا، جس سے 65 کروڑ روپے کا سرمایہ جمع ہوگا۔
نیپرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق تمام کیٹگریز کے صارفین پر ہوگا تاہم الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز (ای وی سی ایس) اور لائف لائن صارفین کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ مخصوص کیٹگریز کے صارفین پر عائد نہ ہونے والا ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ دیگر صارفین سے وصولی کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں لاگو ہوگا.
کے-الیکٹرک کے صارفین کو اپریل کے بل میں فروری میں استعمال ہونے والی یونٹس کا فیول ایڈجسٹمنٹ الگ سے درج کیا جائے گا۔
فیول ایڈجسٹمنٹ کا ملک بھر میں ٹیرف کے مطابق ماہانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور عام طور پر صارفین کے بل میں صرف ایک مہینے کے لیے عائد کیا جاتا ہے۔
ٹیرف کی حکمت عملی کے تحت ایندھن کی لاگت کے اخراجات خومختار نظام کے ذریعے ماہانہ بنیادوں پر صارفین سے وصول کیے جاتے ہیں جبکہ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پاور پرچیز پرائن، کیپسٹی چارجز، متغیر آپریشن اور انتظامی لاگت میں رد وبدل کے حساب سے کی جاتی ہے۔
اس کے لیے چارجز کا نظام کا استعمال کیا جاتا ہے، ٹرانسمیشن کے اثرات اور خسارے کا تعین وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیرف کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 7 ایف سی اہلکار شہید‘ 2 زخمی
?️ 6 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم کی تحصیل وسطی کرم
اکتوبر
کتوں کے ذریعہ غزہ کے شہداء کی لاشوں کی بے حرمتی اور عرب خاموش
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی شہداء کی لاشوں کوآوارہ کتے کھا رہے ہیں اور ٹکڑے
دسمبر
پی آئی اے کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لئے اہم اعلان
?️ 11 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) پی آئی اے نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لئے
جولائی
امریکہ یمن کی فوجی طاقت کو کمزور نہیں کر سکتا:انصاراللہ
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے
اپریل
وزیر خارجہ پاکستان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مطالبہ
?️ 11 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پر زور دیا
جون
شام میں امریکی فوجی مشن کے بارے میں امریکی عہدہ دار کا بیان
?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے واشنگٹن کے ایک سرکاری عہدہ
جولائی
اسرائیل ایک عظیم سیاسی قتل کے منتظر
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:لندن سے شائع ہونے والے اخبار رای الیوم میں ایک نوٹ
فروری
افغان طالبان کے ستارے ایک بار پھر گردش میں
?️ 24 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے آج اعلان کیا ہے کہ پچھلے
جون