کیا حکومت عید پر لوڈشیڈنگ ختم کر سکی؟

کیا حکومت عید پر لوڈشیڈنگ ختم کر سکی؟

🗓️

سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکومت عید کے تین دنوں میں بھی لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں ناکام رہی۔

خیبر پختونخوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عید پر دفاتر، کارخانے، فیکٹریاں اور مارکیٹس بند ہونے کے باوجود بلا جواز لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں وہاں لوڈشیڈنگ کرتے ہیں: عدالت کے الیکٹرک پر برہم

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کا صبر اب جواب دے چکا ہے، ہم بجلی پیدا بھی کریں، مہنگی خریدیں اور پھر بھی یہ غائب ہو۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ صوبے کے 1500 ارب روپے سے زائد بجلی کے بقایاجات بھی ادا نہیں کیے جا رہے، وفاق کی خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ظالمانہ پالیسیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس ،اہم اجلاس طلب کرلی

انہوں نے کہا کہ کرپٹ افراد نے بار بار اقتدار میں آ کر بھی بجلی کے نظام کو درست نہیں کیا، جعلی فارم 47 والے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر تماشہ دیکھ رہے ہیں، انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں کہ لوگ کن مشکلات سے گزر رہے ہیں اور ملک میں گرمی کا کیا قہر برپا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت

🗓️ 13 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران

صیہونی ریاست پر معاشی بحران کے اثرات

🗓️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی

China To Build Indonesia’s Longest Bridge In North Kalimantan

🗓️ 8 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

وعدہ صادق کی تکمیل؛ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو صہیونیوں کی بڑی شکست کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

🗓️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت نے بالآخر جنگ بندی معاہدے کو قبول کر لیا،

حکومت کا بڑا اقدام، مختلف ممالک میں ٹریڈ افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

🗓️ 20 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے برآمدات اور براہ راست غیر ملکی

صدر مملکت نے ملک کی ترقی کو کراچی کی ترقی سے منسلک قرار دیا

🗓️ 11 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی ترقی کو

بن سلمان کی مصری صدر کے ساتھ ملاقات

🗓️ 12 جون 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غیر

عراقیوں کا ایرانی چیف جسٹس کا والہانہ استقبال

🗓️ 9 فروری 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ کے دورہ عراق کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے