?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے ناگزیر ہیں، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے، رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی، ایف بی آر نے ماضی میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا موثر استعمال نہیں کیا۔
ایف بی آر کے پرفارمنس منیجمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے پوری ٹیم نے محنت کی، ان شااللہ ہم اپنے اہداف حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ قرضوں سے نجات کے لیے اہداف پر تیز پیش رفت یقینی بنانی ہے، پاکستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے محنت ضروری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس محصولات میں گزشتہ سال کی نسبت 27 فیصد اضافہ قابل ستائش ہے، کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے ناگزیر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے اور آئی ایم ایف سے کبھی چھٹکارا نہیں مل سکے گا، قرضوں کی وجہ سے معیشت پر بوجھ پڑا، ہمیں اس چنگل سے نکلنا ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ کارکردگی سے متعلق سقم دور کرنے ہوں گے، ماضی سے سبق سیکھ کر ذمہ داری سے آگے بڑھنا، کام کرنا ہے، ایف بی آر نے ماضی میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا مؤثر استعمال نہیں کیا، تمام اداروں کے اہلکار محنت اور جذبے سے ملک کی خدمت کریں۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے بچوں کی تعداد
?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے
اپریل
گوگل نے پہلا پکسل اسمارٹ فون متعارف کروا دیا
?️ 4 اگست 2021نیویارک (سچ خبریں) گوگل نے پہلا پکسل اسمارٹ فون متعارف کروا دیا
اگست
روسی ویکسین کی پہلی کھیپ جلد پاکستان پہنچے گی
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے ،
مئی
صیہونیوں کا خاموش جرم
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت جس نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ کر رکھا
جنوری
اسرائیل کے بارے میں امریکی حکام کا موقف
?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی نائب صدر کملہ ہیرس نے کہا کہ وہ اور
مارچ
عید الفطر کے بعد سعودی وزیر خارجہ کے دورہ شام کا امکان
?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے خبر دی ہے کہ سعودی وزیر خارجہ
مارچ
آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے امکان کو مسترد کردیا
?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل
مئی
حمزہ شہباز دوبارہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے
?️ 16 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی میں دوبارہ اپوزشین لیڈر
اگست