?️
شنگھائی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور اپنے تمام پڑوسیوں سے معمول کے مستحکم تعلقات چاہتا ہے لیکن کچھ ممالک نے دہشتگردی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، یہ انتہا پسندی اور دہشتگردی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔
شنگائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس سی او شاندار میزبانی اور بھرپور انتظامات پر صدر اور حکومت چین کے شکرگزار ہیں، ازبکستان اور کرغزستان کو ان کے یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) علاقائی تعاون و انضمام کے فروغ کے لیے پاکستان کے دیرپا عزم کی عکاسی کرتی ہے، چین کی کامیابیاں صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ اور بصیرت افروز قیادت کا نتیجہ ہیں، چین کی عالمی قیادت ایس سی او ہی نہیں بلکہ دیگر نمایاں اقدامات میں بھی نظر آتی ہے، پاکستان ہمیشہ کثیرالجہتی، مکالمے اور سفارت کاری کی طاقت پر یقین رکھتا ہے، کسی بھی ملک کے لیے خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے بڑھ کر کچھ نہیں، پاکستان ایس سی او اراکین اور ہمسایہ ممالک کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور تمام بین الاقوامی و دوطرفہ معاہدوں کا پاسدار ہے۔
وزیراعظم کہتے ہیں کہ پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، ہمارے پاس جعفرایکسپریس پر حملے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں، گھناؤنے جرائم کے ذمہ داروں اور ان کے سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ ملکی سلامتی کے لیے جاری رہے گا، پاکستان نے صرف اپنے لیے نہیں بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے قربانیاں دی ہیں، ہم نے 90 ہزار سے زائد قیمتی جانیں قربان کی ہیں، ماؤں، بچوں، انجینئرز، ڈاکٹرز، سائنسدانوں، شہریوں اور افسران نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن کچھ ممالک نے دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، دنیا اب ان کے بیانیے پر یقین نہیں کرتی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان مذاکرات اورسفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، پاکستان تمام عالمی اور دوطرفہ تعلقات کا احترام کرتا ہے، پاکستان شدید بارشوں، گلوبل وارمنگ، کلاؤڈبرسٹ اور تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں ہے، سیلاب سے انفرااسٹرکچر، کھڑی فصلوں اور مویشیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، بہادر اور ثابت قدم عوام امدادی اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہے، ہم عالمی برادری خصوصاً چین کی طرف سے اظہار یکجہتی اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ کیلئے نئی امید کا راستہ تراش رہے ہیں، ہم بار بار زور دیتے رہے کہ خطے میں روابط کو بڑھانا کتنا اہم ہے، مستحکم سپلائی چینز کیلئے قابل بھروسہ زمینی، فضائی اور ریلوے راستوں کی ضرورت ہے، شنگھائی سپرٹ کی اعلیٰ اقدار کو برقراررکھنے کے لیے اپنے عہد کو دہراتا ہوں۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایس سی او چارٹر کے ساتھ غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہوں، میری گزارش ہے کہ آگے کا سفر طویل اور کٹھن ہو گا، کبھی تیز دھوپ، کبھی سخت سرد ہوائیں ہمارے حوصلے، صبر اور عزم کا امتحان لیں گے، ہمارا مقصد ہمیں تمام مشکلات کو برداشت کرنے کے قابل بنانا ہے،ہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستان کی متاثر کن معاشی بحالی سب کے سامنے ہے، ہمارا معاشی تبدیلی کا منصوبہ تین ستونوں پر مبنی ہے، تجارت، انفرااسٹرکچر، زراعت، آئی ٹی اور معدنی وسائل میں نئی سرمایہ کاری معاشی تبدیلی کا پہلا ستون ہے، تحقیق اور جدت طرازی کی حوصلہ افزائی معاشی تبدیلی کا دوسراستون ہے، جامع ٹیکس اصلاحات کے ذریعے محصولات میں اضافہ معاشی تبدیلی کا تیسراستون ہے، 3.5ارب 0ایس سی او عوام کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے، ہم سب مل کر اس سفر کو جاری رکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کی بدبودار ذہنیت سوشل میڈیا پر گندگی پھیلا رہی ہے۔ مریم اورنگزیب
?️ 24 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا
فروری
ہم اپنے ملک میں انسانی حقوق کے احترام کے خواہاں ہیں: بحرینی عالم دین کا جیل سے پیغام
?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:بحرین کی جمعیت الوفاق کے سربراہ نے جیل کے اندر سے
جنوری
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی بات ماننے سے ملک کو نقصان ہوگا
?️ 21 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
اکتوبر
مقامی گیس اور ایل این جی کے شعبے میں گردشی قرضہ بہت زیادہ ہوگیا، سیکریٹری پیٹرولیم
?️ 29 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری پیٹرولیم مومن آغا نے کہا ہے کہ
دسمبر
انگلینڈ میں روایتی جماعتوں کی مقبولیت میں کمی/سیاسی جماعت ریفارم یوکے کی مقبولیت میں اضافہ
?️ 27 ستمبر 2025انگلینڈ میں روایتی جماعتوں کی مقبولیت میں کمی/سیاسی جماعت ریفارم یوکے کی
ستمبر
میں نے ماضی میں بہت سی غلطیاں کی ہیں: سلمان خان
?️ 26 جون 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان نے اہم انکشاف
جون
پی ڈی ایم کی چیف جسٹس کے خلاف ’سازش‘ کچل دی گئی، پی ٹی آئی
?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے
اپریل
سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 22.16 ارب روپے مالیت کے 7 منصوبوں کی منظوری دے دی
?️ 28 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سی ڈی ڈبلیو پی نے 22 ارب 16
جنوری