🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) کوویکس نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی کھیپ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا، کوویکس کی کورونا ویکسین کھیپ 17جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی، کھیپ میں کوویکس آسٹرازنیکا ویکسین کی 1.24ملین ڈوز فراہم کرے گا کوویکس سے پاکستان کو آسٹرازنیکا کی پہلی کھیپ 8 مئی کوملی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کوویکس نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی کھیپ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں کوویکس نے پاکستان کو ویکسین کھیپ کی فراہمی سے آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس کی کورونا ویکسین کھیپ 17جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی، کوویکس آسٹرازنیکاویکسین کی1.24ملین ڈوزکھیپ فراہم کرے گا۔
ذرائع نے کہا کہ آسٹرازنیکا ویکسین صوبوں کوحسب ضرورت فراہم کی جائےگی، آسٹرازنیکاامریکا،یورپ،خلیج سمیت دنیابھرمیں تسلیم شدہ ہے، آسٹرازنیکا دائمی امراض، کمزورقوت مدافعت افراد اور بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو لگائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کوویکس پلیٹ فارم پاکستان کو آسٹرازنیکا ویکسین مفت فراہم کرے گا ، کوویکس سے پاکستان کو آسٹرازنیکا کی پہلی کھیپ 8 مئی کوملی تھی، کوویکس نے 1.24ملین آسٹرازنیکاویکسین ڈوزکی پہلی کھیپ فراہم کی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ کوویکس پاکستان کو3کوروناویکسین کھیپ فراہم کرچکاہے، کوویکس کی ویکسین غیرملکی ایئرلائن سے اسلام آبادمنتقل ہو گی۔خیال رہے پاکستان کورونا سے متعلق عالمی اتحادکوویکس کارکن ملک ہے، کوویکس پاکستان کی20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔اس سے قبل کوویکس پاکستان کوفائزر کی 1لاکھ 620 ڈوز اور موڈرنا کی 25لاکھ ڈوز فراہم کرچکا ہے۔
مشہور خبریں۔
نگران وزیر خارجہ کا افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کے فیصلے کا دفاع
🗓️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے غیر
اکتوبر
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ عمان
🗓️ 11 فروری 2022راولپنڈی(سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے
فروری
بلیک میل نہیں ہوں گے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، خواجہ آصف
🗓️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم
دسمبر
ہم اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں: اسلامی تعاون تنظیم
🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: ایگزیکٹو کمیٹی کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے اختتام
اگست
واشنگٹن لوگوں کو غریب بنا کر امیر بنتا ہے: امریکی ماہر عمرانیات
🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے مالیاتی ادارے اور جاگیردار، کم آمدنی والے گھرانوں سے
مئی
افغان عوام کے معاشی مسائل کو حل کرنا طالبان کی ترجیح ہے:طالبان عہدہ دار
🗓️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:ایک سینئر طالبان عہدیدار کا کہنا ہے کہ آزادی حاصل کرنے
نومبر
سائنو ویک ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچے گی
🗓️ 15 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے
مئی
حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات شروع
🗓️ 18 مئی 2022(سچ خبریں)حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ اہم فنڈز جاری کرنے
مئی