?️
لاہور(سچ خبریں) کورونا وائرس ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے اس دوران پنجاب کی جیلوں میں کورونا کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد کردی، قیدیوں سے ملاقات اور پیشی پر پابندی والے اضلاع میں چنیوٹ، فیصل آباد،لاہور،خانیوال،میانوالی،ملتان ، اوکاڑہ، شیخوپورہ، ساہیوال اور سرگودھا شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر قیدیوں سےملاقات پر پھر پابندی عائد کردی گئی ، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات اور ریجنل افسران کومراسلہ جاری کردیا ہے۔جس کے بعد آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے ریجنل افسران کو مراسلے میں کہا ہے کہ 8فیصد سےزائد کیسز والے اضلاع کی جیلوں میں ملاقات اور 15فیصد سےزائد کیسزوالےاضلاع میں ملاقات اور پیشیوں پر پابندی عائد ہوگی۔
قیدیوں سےملاقاتوں پرپابندی والے اضلاع میں میں بہاولنگر،بہاولپور،گجرات،حافظ آباد،جھنگ، قصور ، لودھراں ،مظفر گڑھ،پاکپتن، رحیم یارخان میں قیدیوں ، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورگوجرانوالہ شامل ہیں۔پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیاں مزید سخت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور ان پابندیوں کا اطلاق 17 مئی تک رہے گا۔
خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 2 لاکھ 96 ہزار 144 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 8 ہزار 224 ہو چکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
افغانستان خانہ جنگی کی راہ پر گامزن
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:افغانستان میں امریکہ کی زیرقیادت فوج کے کمانڈر نے متنبہ کیا
جون
انڈیا نے بھی یوکرینی صدر سے منھ پھیر لیا
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:ہندوستان کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ
جون
امریکی سینیٹ نے 768 ارب ڈالر کے فوجی بجٹ کی منظوری دی
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں: بدھ کو سینیٹ میں سینیٹرز نے 768 بلین ڈالر کے
دسمبر
غزہ کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی خطرناک حکمت عملی
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:چند گھنٹے پہلے کچھ علاقائی میڈیا کے میڈیا کے مطابق امریکہ
اکتوبر
پاک-بھارت تجارت اور مسئلہ کشمیر
?️ 3 اپریل 2021(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے وزیر اعظم عمران خاں کی زیرصدارت جمعرات
اپریل
بائیڈن نے یوکرین کو امریکی انٹیلی جنس امداد روکنے کا مطالبہ کیا
?️ 7 مئی 2022امریکی حکومت کے دو عہدیداروں کے مطابق صدر جو بائیڈن نے جمعہ
مئی
سانحہ بجبہاڑہ کے شہدا ء کو ان کے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت
?️ 22 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے سانحہ بجبہاڑہ کے شہداء
اکتوبر
ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی: بغداد
?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے پیر کے روز اس
اپریل