?️
لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار تیزی سے جاری ہیں، کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار 243 ہو گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے مثبت کیسز کی شرح 9.75 فیصد پر پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 830 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار 243 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 59 ہزار 786 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 9.75 فیصد پر پہنچ گئی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 141، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 97 ہزار 937، پنجاب میں 4 لاکھ 83 ہزار 779، اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 758، بلوچستان میں 34 ہزار 557، آزاد کشمیر میں 39 ہزار 323اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 768 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 201 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 849، خیبر پختونخوا 6 ہزار 23، اسلام آباد 982، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 368 اور آزاد کشمیر میں 760 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو رہا ہے جس نے عوام اور حکومت کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کئی تعلیمی ادارے بھی بند کر دئے گئے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے۔
مشہور خبریں۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک اہم بیان دیتے
اگست
مصر کئی دنوں سے لگاتار حادثوں کا شکار
?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:نہر سوئز کے بند ہونے اور دو ٹرینوں کے تصادم کے
مارچ
یمن جنگ اتنی طویل کیوں ہوئی
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:2015 سے، جب یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی فوجی جارحیت
مارچ
کینیڈا کی اپنے شہریوں سے یوکرائن کا سفر نہ کرنے کی اپیل
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:کینیڈا نے مغربی اور کیف کے اس دعوے کو دہراتے ہوئے
جنوری
شام میں بجلی کے بحران کا ذمہ دار کون ہے؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: شام کے بجلی کے وزیر نے اس ملک کے شمال
اگست
کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس میں 5 سال کے دوران 4 ارب روپے کی بےضابطگیوں کا انکشاف
?️ 23 فروری 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں 5 سال کےدوران
فروری
بھارتی صدر کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ، حریت کانفرنس نے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا
?️ 26 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی صدر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے دورے
جولائی
ہالینڈ کے بادشاہ نے عوام سے معافی کیوں مانگی؟
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: ہالینڈ کے بادشاہ نے غلامی میں اس ملک کے کردار
جولائی