🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر پابندیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے عید الاضحیٰ پر وبا پھیلنے کا خطرہ ہے لہذا عید الاضحی انتہائی محدود پیمانے پر منانے کی کوشش کی جائے، بھارتی وائرس تیزی سے پھیل رہاہے۔
نجی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کیسز میں اضافے پر خبردار کیا کہ چوتھی لہر ہمارے سامنے ہے اور’عید انتہائی محدود پیمانے‘ پر ہوگی۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد ہے اس لیے صوبائی حکومت نے کورونا سے متعلق پابندیوں کے جو فیصلے لیے ہیں وہ ٹھیک ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں ایک صوبےسے دوسرے صوبے جانے والے مسافروں کے لیے ویکسین کارڈ لازمی ہونا چاہیے جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں ویکسین کارڈ کی عدم فراہمی پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر کورونا سے متعلق اعداد و شمار کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی نیا وائرس آتا ہے تو وہ قدرے آسانی سے پھیلتا ہے، اس کی ہیئت میں اسی تبدیلی ہوتی ہے کہ وہ ایک سے دوسرے میں تیزی سے منتقل ہوتا ہے اور بھارتی قسم کا ڈیلٹا ویرینٹ 50 سے 60 فیصد تیزی سے پھیلتا ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ’اس ضمن میں جو اہم بات ذہن میں رہنی چاہیے وہ یہ کہ وائرس جنتا بھی تیز پھیلنے والا ہو اگر ایس او پیز پر عملدر آمد کا عمل برقرار رہے تو ایسے پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ویکسین 100 فیصد موثر نہیں ہوتی، ویکسین لگوانے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اس وائرس سے متاثر نہیں ہوسکتے لیکن اس کی وجہ سے بیماری کا امکان کم ہوجاتا ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ موجودہ جتنے بھی ویرینٹ ہیں ان پر ویکسین اثر انداز ہوتی ہیں، ملک میں کورونا ویکسین کے نتائج غیرمعمولی ہیں تاہم اس سے متعلق اعداد وشمار جلد میڈیا پر پیش کریں گے۔
مشہور خبریں۔
امریکی چینل نے تین مسلمان انکرس کو ہٹا دیا ، وجہ ؟
🗓️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہفتہ کی صبح، سیمفور ویب سائٹ نے مہدی حسن، ایمن محی
اکتوبر
فلسطینی قوم ایران کی حمایت کو فراموش نہیں کرے گی: نخالہ
🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے
جولائی
صیہونی فوج میں ہائی الرٹ جاری
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت اور
مارچ
مصری نوجوان کے ہاتھوں کیمپ ڈیوڈ کی موت
🗓️ 10 جون 2023سچ خبریں:الجزیرہ کی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
جون
پاکستان میں پہلی بار پٹرول پر سیلز ٹیکس 17فیصد کی بجائے صفر کردیا ہے
🗓️ 16 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
نومبر
سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کرتے ہیں برطانیہ اور اسرائیل
🗓️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیریس اور اسرائیلی وزیر خارجہ یائر
دسمبر
امریکی عوام کی اکثریت غزہ میں جنگ بندی کی حامی؛ تازہ سروے
🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے حالیہ سروے کے نتائج کے مطابق
جنوری
یوکرین کی یورپی یونین میں رکنیت کا بہت زیادہ امکان ہے: بائیڈن
🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل
جون