?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب مزید 10 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےنجی ٹی وی کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد نے کہا ہے کہ کرونا کیسز سامنے آنے پر شہر میں مزید 9 اسکولوں اور ایک کالج کو بند کیا جا رہا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کے نام مراسلہ ارسال کر کے مذکورہ اسکولوں اور کالج کی تفصیلات سے مطلع کر دیا ہے۔مراسلے کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز چک شہزاد میں کرونا کیس رپورٹ ہونے پر اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسلام آباد ماڈل اسکول فارگرلز، اسلام آباد ماڈل اسکول جی سکس فور، اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز بہارہ کہو کو کرونا کیسز کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز آئی ایٹ ون، اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز جی الیون ون، اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز جی ایٹ ٹو، اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز جی سکس ون تھری بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دیگر اسکولوں میں اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز دانہ پنڈ بیگوال، اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز چھتر شامل ہیں۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ انتظامیہ متاثرہ تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رکھے، اور ان میں کونٹیکٹ ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کی جائے، اور وفاقی انتظامیہ پازیٹیو طلبہ کے قریبی افراد کے ٹیسٹ کرائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں کرونا کیسز کی وجہ سے 50 سے زائد تعلیمی ادارے بند کیے جا چکے ہیں۔دوسری جانب این سی اوسی نے کورونا کیسز کے زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ڈیٹا سے ویکسی نیشن لیول اور انفیکشن ریٹ کا تعلق سامنے آیا ہے، ضلعی انتظامیہ ، صوبائی اور محکمہ صحت کے حکام سے ملکر تعلیمی اداروں کی بندش کا تعین کرے گی۔
این سی اوسی نے ہدایت کی ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں آئندہ دو ہفتوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی جائے ، وفاق کی اکائیاں 12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن کیلئے خصوصی مہم چلائیں گی ، 12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن 100 فیصد یقینی بنائی جائے گی۔ اسی حوالے سے وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فی الوقت سکول بند نہیں کررہے ،سکولوں میں پہلے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، زیادہ کیسز والے تعلیمی ادارے بند کیے جائیں گے ، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کرسکول بندکیئے جائیں گے، پنجاب میں فی الوقت سکول بند نہیں کررہے ،سکولوں میں پہلے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے ، مثبت کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کر سکول بند کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
مشہور خبریں۔
دنیا ایرانی حملوں کے پیش نظر اسرائیل نے نیوی گیشن ایپلی کیشنز بند کردیں
?️ 18 جون 2025سچ خبریں: ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل نے حفاظتی اقدامات کے تحت
جون
آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں بڑھنے کی پیشنگوئی کر دی
?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان
اکتوبر
دنیا میں امریکی ڈالر کی طاقت اور کشش میں کمی
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن اخبار Wirtschaftswoche نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ سونے
اپریل
اقوام متحدہ کے عہدیدار کی عالمی برادری سے شام میں سرمایہ کاری کی درخواست
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ سے وابستہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ
جنوری
کیا حماس کے خلاف اسرائیل کی مکمل فتح ممکن ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا ہے
مئی
سعودی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران سعودی عرب
دسمبر
صدر مملکت کی علماء سے مذاہب وبین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اپیل
?️ 28 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے علماء سے
جون
انگلینڈ کی ملکہ اور دبئی کے حکمران کے درمیان تعلقات کشیدہ
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:دبئی کے حکمران محمد بن راشد آل مکتوم کو ان کی
اکتوبر