?️
کراچی(سچ خبریں) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں متعدد ممالک میں مسافروں کے لئے حالات سخت کئے ہوئے ہیں تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کورونا وائرس کی نئی قسم ‘اومی کرون’ کے پیش نظر مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے کیٹگری سی ممالک سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے، اس کیٹگری میں ہانگ کانگ اور جنوبی افریقا کو بھی شامل کرلیا گیا، پابندی والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) سے اجازت نامہ درکار ہوگا۔
کیٹگری سی ممالک میں ہانگ کانگ، جنوبی افریقا، عراق، نمیبیا اور یوکرین سمیت 17ممالک شامل ہیں۔سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کیٹگری سی ممالک سے پاکستان آنے پر پابندی ہے، پابندی والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو این سی او سی اجازت نامہ درکار ہوگا۔
نوٹی فکیشن میں پابندی کیا گیا ہے کہ مکمل کویڈویکسی نیشن کا ثبوت بھی لازمی دیکھنا ہوگا، کیٹگری سی ممالک میں موجود پاکستانی5دسمبر تک اجازت نامہ کے بغیر واپس آسکیں گے، سفر سے 72گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔مسافروں کے وطن پہنچنے پر ٹیسٹنگ اور قرنطینہ قوانین کا مکمل اطلاق ہوگا۔


مشہور خبریں۔
جرمن وزیر خارجہ کا چینی صدر کے لیے توہین آمیز الفاظ کا استعمال،کیا کہا؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے وزیر خارجہ نے یوکرین میں روس کی فتح
ستمبر
سعودی لڑاکا طیاروں نے یمنی ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک پر بمباری کی
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی لڑاکا طیاروں
جنوری
سپریم کورٹ بار کی جلاؤ گھیراؤ کی مذمت، غیر جانبدار انکوائری کا مطالبہ
?️ 19 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے)
مئی
صیہونی ریزرو فورسز کی تعداد میں غیرمعمولی کمی
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی فوج نے ریزرو فورسز کی تعداد میں غیرمعمولی کمی کے
نومبر
اسرائیل کی تباہی کی نشانیاں ظاہر ہو چکی ہیں:سید حسن نصر اللہ
?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے جنرل سکریٹری نے اس بات کی طرف اشارہ
مارچ
اسرائیل کے 95 فیصد سیکورٹی مسائل ایران سے آتے ہیں: نیتن یاہو
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے منگل کے
مئی
انتخابات کیلئے 42 ارب 53 کروڑ، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کیلئے 20 کروڑ روپے منظور
?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نئے مالی سال کے تیسرے ہفتے میں ہی حکومت
جولائی
شام میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:شام میں سکیورٹی امور کے ایک ماہر نے اس ملک میں
اگست