?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھرمیں کورونا وبا کی تیسری لہر کی ہلاکت خیزی جاری ہے، روزانہ سو سے زائد افراد اس مہلک وبا کا شکار ہورہے ہیں اور اسپتالوں پر شدید دباؤ آچکا ہے،وفاقی کابینہ نے ملک میں کرونا کے بڑھتے کیسز اور ایس او پیز پر موثر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کرونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں کووڈ ویکسی نیشن سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے کرونا وبا کی تیسری لہر کے باعث ایس او پیز پر موثر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا، کابینہ نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ رمضان المبارک میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمدکرایا جائے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج سے پیداصورتحال کا جائزہ لیا گیا اور وزیر داخلہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وزیرداخلہ شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کسی کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیاجائے گا۔علی زیدی نے بتایا کہ اجلاس میں سیکورٹی اداروں کے حکام نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعظم امن و امان کی ساری صورتحال سے واقف ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کی سعودی عرب کو مزید اسلحہ کی فراہمی
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:امریکی وزارت جنگ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو
فروری
سندھ کے وزیر تعلیم کو بر طرف کرنے کا فیصلہ
?️ 12 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے
اپریل
برطانیہ بھی اسرائیل کے خلاف بولنے پر مجبور
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی وزیراعظم نے اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ مشترکہ
دسمبر
ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں، سکوک بانڈ کی ادائیگی وقت پر کریں گے، اسحٰق ڈار
?️ 20 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ
نومبر
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۲
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون
صیہونیوں کا ایرانی سرحدوں کے نزدیک جاسوسی کے اڈے قائم کرنے کا دعوی
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج
مارچ
صیہونی فوجیوں کی عجیب فوجی مشقیں
?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:آج صبح اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر فوجی مشقوں
اپریل
برطانیہ نے افغانستان کا سفر کےسے روکا
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے برطانوی شہریوں
جون