?️
اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ، پاکستان میں کورونا کی شرح 9.45 فیصد تک پہنچ گئی، ایک دن میں پانچ ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 10 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 29 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن بگڑتی جارہی ہے ، ، نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے۔جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 10 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 29 ہوگئی ہے۔
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 53ہزار 253 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 5 ہزار 34 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 9.45 فیصد تک جا پہنچی ہے۔نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 827 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 13 ہزار 351 تک پہنچ گئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 5 ہزار 930 ، پنجاب میں 4 لاکھ 54 ہزار 372 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 419 اور بلوچستان میں 33 ہزار 729 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 1 ہزار 855 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 446 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 770 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مصنفین اور مولفین اسرائیل سے فرار
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: زیمان یسرائیل نے ڈوری مائنر کے ساتھ بات چیت میں
نومبر
صیہونیوں نے رہائی پانے والے بعض فلسطینیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: قابض حکومت کی فوج کے دستوں نے آج رہا ہونے
جنوری
ارجنٹائن کے انتہاپسند صدر کا سرکاری ملازمین پر عتاب
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ
مارچ
آؤ مل کر افغانستان کوبنائیں؛ حامد کرزئی کا تمام افغانوں سے خطاب
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے تمام نسلوں سے تعلق
دسمبر
ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیؐ انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
?️ 19 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں آج جشن عید میلاد النبیﷺ انتہائی
اکتوبر
لبنانی عوام کے لیےاسرائیل کے خطرناک ترین ہتھیاروں کا استعمال
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: ماہرین نے صہیونی ریجن کی جانب سے لبنان کے رہائشی
جون
فلسطینیوں کے پیسے سے ترکی اور اسرائیل کے مفادات پر مبنی منصوبہ
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:مئی میں چاووش اوغلو کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کے دوران،
اگست
غزہ پر قبضے کا منصوبہ نیتن یاہو کو عالمی انزوا کی طرف دھکیل رہا ہے: مغربی میڈیا
?️ 10 اگست 2025غزہ پر قبضے کا منصوبہ نیتن یاہو کو عالمی تنہائی کی طرف
اگست