کورونا: ملک بھرمیں مزید 49 مریض انتقال کرگئے

کورونا: ملک بھرمیں  مزید 49 مریض انتقال کرگئے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید49 افراد  انتقال کر ئے ہیں  جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 877 ہو گئی ہے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 877 ہوگئی۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح چار اعشاریہ نو سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 465 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 96 ہزار 724، سندھ میں 5 لاکھ 60 ہزار 670، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 12 ہزار 78، بلوچستان میں 35 ہزار 133، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 250، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 388 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 180 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 58 لاکھ 96 ہزار 758 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 553 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 88 ہزار 517 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 534 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 49 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 877 ہوگئی۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں پنجاب میں 13 ہزار 390، سندھ میں 8 ہزار، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 153، اسلام آباد میں ایک ہزار 1، بلوچستان میں 371، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 773 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے پابندیاں عائد کرنا شروع کر دی ہیں۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں سیلاب سے 800 مکانات تباہ

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:    اقوام متحدہ کے دفتر برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینٹیرین ایڈ

بے اولاد ہونے کے باوجود کبھی شکوہ نہیں کیا، حنا بیات خان

?️ 29 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ حنا بیات خان نے بےاولادی پر گفتگو

بشری بی بی کا پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم سے معائنہ کرانے سے انکار

?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ

بیروت میں واشنگٹن کے ایلچی کی ناکامی

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:2024 کے آغاز میں لبنان کے صدارتی بحران کے حل ہونے

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 11 دہشت گرد گرفتار

?️ 7 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی  پنجاب نے بہاول پور سمیت صوبے کے

آئی فون صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف کرا دیا گیا

?️ 9 جون 2021کیلی فورنیا(سچ خبریں) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی او ایس صارفین

طالبان کی ایک بار پھر افغان حج کوٹہ بڑھانے کی درخواست

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کے حج و اوقاف کے وزیر نور محمد

اسرائیلی حکومت کے ساتھ سیاسی مذاکرات کے لیے لبنان پر امریکی دباؤ جاری ہے

?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف ملک کے اصولی موقف اور اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے