?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں اگرچہ کورونا واائرس کی شرح میں بعض علاقوں میں کمی آئی ہے تاہم کورونا کی چوتھی لہر میں کیسز اور اموات کا سلسلہ جاری ہے، ایک دن میں مزید 68 افراد کا انتقال ہوگیا اور 3 ہزار کے قریب کیسز سامنے آئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ18 ہزار749ہوگئی
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کورونامیں مبتلامزید68مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار72 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ24گھنٹے کے دوران 57ہزار626کوروناٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2ہزار928 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح5.08 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ18 ہزار749ہوگئی۔
صوبوں میں کیسز کے حوالے سے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 658، پنجاب میں 4 لاکھ 19 ہزار423 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 391 اور بلوچستان میں 32 ہزار707 ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار720 ، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 628 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 222 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی شرط مان لی
?️ 15 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) انتخابی اتحاد کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے
اپریل
کیا نیتن یاہو کے ہوتے ہوئے صلح ہو سکتی ہے؟ برطانوی اخبار کی زبانی
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کی
نومبر
اومیکرون کے باعث پاکستان کا صحت کا شعبہ نمایاں دباؤ میں مبتلا ہوسکتا ہے
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خریں) کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے
دسمبر
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ: عدالت کا پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ کل تک جمع کرانے کا حکم
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات میں کمی کے
مئی
مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے، چوہدری شجاعت حسین کا اعلان
?️ 12 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین
جنوری
ممالک حیران کیوں نہیں ہیں کہ غزہ بچوں کا قبرستان بن گیا ہے؟
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے G20 اجلاس میں کہا کہ G20
نومبر
حرامانی، ایمن سلیم پر کیوں فخر کرتی ہیں؟
?️ 1 جون 2021کراچی (سچ خبریں) ایمن سلیم کی مصروف ترین روٹین اور ایک کے
جون
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک بار پھر پوسٹر چسپاں، لوگوں سے 22مئی کو ہڑتال کرنے کی اپیل
?️ 14 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی