?️
لاہور (سچ خبریں ) ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کورونا ایس او پیز میں 15 فروری تک توسیع کردی ہے، ساڑھے تین ماہ بعد ایک دن میں وباء سے 30 افراد انتقال کرگئے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 8 ہزار 183 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے این سی او سی کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے ، جس میں کورونا ایس او پیز میں توسیع سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ایس او پیز میں 31 جنوری سے 15 فروری تک توسیع کی گئی ہے ، ایس او پیز کے حوالے سے جائزہ اجلاس 10 فروری کو ہوگا جس میں کورونا ایس او پیز سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ۔
علاوہ ازیں این سی او سی اجلاس میں تعلیمی شعبوں کے لیے پابندیاں بھی فروری کے وسط تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں طلباء مختلف ایام میں اسکول آئیں گے ، 12 سال سے کم عمر والے بچوں کی حاضری نصف ہو گی ، 12 سال سے کم عمر طلباء 3 دن 50 فیصد باقی 3 دن 50 فیصد طلباء اسکول آئیں گے۔
تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا ، 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں 12 سال سے زائد عمر طلباء کے سکول کھلے رہیں گے تاہم 12 سال سے زائد عمر کے مکمل ویکسی نیٹڈ طلباء کو اسکول آنے کی اجازت ہو گی ، اس لیے یکم فروری سے 12 سال سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسی نیشن لازم ہوگی جب کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل بھی جاری رہے گا ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی پانچویں لہر شدید تر ہوچکی ہے جہاں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 8 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آگئے جب کہ ساڑھے تین ماہ بعد ایک دن میں وباء سے 30 افراد انتقال کرگئے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 8 ہزار 183 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 2 ہزار 70 ہوگئی ۔
اس دوران ساڑھے تین ماہ بعد ایک دن میں کورونا سے 30 افراد کا انتقال ہوا ، پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 192 ہو گئی ہے جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 68 ہزار 624 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 92 فیصد رہی ۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار انتہائی شدت پسند اور فلسطینیوں کے دشمن ہیں
?️ 4 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار نفتالی بینیٹ
جون
ایران کے انتخابات کی پاکستان میں پھیلنے والی تصویر
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسنی اژهای نے آج دوسرے لوگوں
جون
بین الاقوامی اداروں کی غزہ کی ناقابلِ برداشت صورتحال پر شدید تشویش
?️ 7 جون 2025سچ خبریں:عالمی ادارے جیسے WFP، یونیسیف، آنروا اور آکسفام نے غزہ میں
جون
اسرائیل پر فائر بندی کے بارے میں پاکستانیوں کا نقطہ نظر؛ حملہ آور ناکام ہو گئے
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: پاکستانی پریس، دانشوروں اور ملک میں ہونے والی علاقائی پیشرفت
جون
پسماندہ علاقوں کو پاکستان کے ساتھ اوپر لائیں گے:وزیراعظم
?️ 16 دسمبر 2021اسکردو (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت سنبھالی
دسمبر
عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہونے کا امکان
?️ 2 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) چئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دفعہ 124 اے
جون
بین الاقوامی پروازوں کے داخلے پر 20 اپریل تک پابندی عائد
?️ 5 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام بین
اپریل
کامران ٹیسوری کا کراچی سمیت سندھ بھر میں مردم شماری کیلئے ڈیڈلائن کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ
?️ 15 اپریل 2023کراچی 🙁سچ خبریں) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں جاری
اپریل