?️
اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 4 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور 102 مریض انتقال کر گئے۔ملک بھر میں لگاتار دوسرے روز 100 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
وائرس کی تشخیص کے لیے 6 اپریل کو مجموعی طور پر 41 ہزار 699 ٹیسٹس کیے گئے جس کے نتیجے میں ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 9.6 فیصد رہی جبکہ فعال کیسز 64 ہزار 373 تک پہنچ چکے ہیں۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس سے 7 لاکھ 188 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 15 ہزار 26 زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 2 ہزار 631 مریض صحتیاب ہوئے اور مجموعی طور پر اب تک 6 لاکھ 20 ہزار 789 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد سے ملک میں وبا کے پھیلاؤ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اب تک بیماری کی 2 لہریں دیکھی جاچکی ہیں۔
تیسری لہر کے پیشِ نظر کئی علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار بھی محدود کردیے گئے ہیں اس کے علاوہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔
مشہور خبریں۔
السنوار کے پیغامات کا تجزیہ
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اور شہید اسماعیل ھنیہ
ستمبر
اتنی آسانی سے نہیں نکلیں گے
?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:لندن میں تعینات سعودی سفیر نے ایک تقریر میں کہا کہ
مارچ
رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 21 سے 23 فیصد کے درمیان برقرار رہنے کا خدشہ
?️ 31 دسمبر 2022سچی خبریں:(سچ خبریں) ملکی معیشت کو درپیش سنگین صورتحال سے متنبہ کرتے
دسمبر
پاکستان میں CPEC کے لیے سخت حفاظتی اقدامات
?️ 8 نومبر 2022چین اور پاکستان نے اتفاق کیا ہے کہ سی پیک منصوبے کی
نومبر
یمن جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکی ایلچی کا ریاض اور ابوظہبی کا دورہ
?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:یمن میں امریکی ایلچی نے اس ملک میں جنگ بندی کو
نومبر
امریکہ کا رفح پر صہیونی حملے کے حوالے سے موقف تبدیل
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن نے اسرائیل کے
مئی
MiG-21 بھارتی فضائیہ گر کر تباہ/ پائلٹ ہلاک
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: اینڈیور ٹی وی کے مطابق بھارتی فضائیہ سے تعلق رکھنے والے
دسمبر
قانون میں تبدیلی کے بارے میں وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
نومبر