?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس کا ایک اور مہلک وار 23 جانیں لے گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 7 ہزار 678 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، ایک ہی دن میں ساڑھے 7 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح تقریباً 13 فیصد ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 59 ہزار 343 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 93 فیصد رہی ، اس دوران ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 678 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 53 ہزار 479 ہو گئی۔
بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد اب 5 لاکھ 16 ہزار874 ہوچکی ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 403 ہے ، صوبہ پنجاب میں کورونا نے 4 لاکھ 58 ہزار 879 افراد کو بیمار کیا ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 047 ہوچکی ہے ، صوبہ بلوچستان میں 33 ہزار 812 ، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 997 اور گلگت بلتستان میں اب تک 10 ہزار 467 شہریوں میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 23 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 65 ہوچکی ہے ، کورونا کی وجہ سے ملک میں سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 13 ہزار 096 افراد وباء کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہزار 727 ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا اب تک 5 ہزار 968 افراد کی جانیں نگل چکا ہے ، اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 971 ، گلگت بلتستان میں 187 ، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں اب تک 749 افراد کورونا کا شکار ہوکر انتقال کرچکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
آپریشن سے قبل آکر ٹی وی شو کرنا پڑا تھا، نادیہ خان
?️ 29 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ، ماڈل و معروف میزبان نادیہ خان نے انکشاف
مئی
ُغم کی خبر، پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی
?️ 27 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} بر سر اقتدار پارٹی یعنی پی ٹی آئی میں
فروری
صہیونی حکومت بچ کر رہے
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے مشترکہ چیمبر نے صیہونی حکومت کی مہم
جولائی
امریکہ روسی گیس کے متبادل کو بڑھانے کی کوشش میں
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو دیر گئے کہا کہ واشنگٹن توانائی
ستمبر
کیا سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو بھی پھانسی دی جاتی ہے؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: سعودی عرب نے اپنے مصری باپ کو قتل کرنے کے
اگست
تعلیمی نظام کی کامیابی میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے، انوار الحق کاکڑ
?️ 7 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
دسمبر
ہمارے تیل کی آمدنی کا ہمارے ہی خلاف استعمال:یمنی عہدہ دار
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:یمن کے نائب وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد
اگست
یمن میں 8 سالہ تباہی کے نتیجے میں 210 بلین ڈالر کا نقصان
?️ 29 مارچ 2023خبریں:صیہونییمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ نے ایک بیان جاری کیا جس میں
مارچ