?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ۔ انتخابی قوانین کے حوالے سے خواتین ارکان کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔
سپیکر نے منگل کو پارلیمانی وویمن کاکس کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وویمن کاکس پورے پاکستان میں خواتین کی ترجمانی کر ر ہی ہے۔
پارلیمانی وویمن کاکس بغیر کسی سیاسی وابستگی کے ملک بھر میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کا خواب خواتین کی شمولیت کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔پاکستانی خواتین کی تمام شعبے ہائے زندگی میں شمولیت قابل ستائش ہے۔
خواتین اراکین پارلیمنٹ کا خواتین کے حقوق کے لیے قانون سازی کے عمل میں شمولیت قابل فخر ہے۔
خواتین کے حقوق کے لیے دختر جمہوریت محترمہ بینظر بھٹو کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔اس وقت پارلیمنٹ میں اہم قانون سازی کا عمل جاری ہے۔پارلیمان میں قانون سازی کے عمل میں خواتین کا فعال کردار ناگزیر ہے۔انتخابی اصلاحات کی قانون سازی کے لیے خواتین کی تجویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔سیکرٹری کاکس شاہدہ رحمانی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔امید کرتا ہوں شاہدہ رحمانی کی سربراہی میں وویمن کاکس اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔بطور اسپیکر پارلیمانی وویمن کاکس کے لیے میرا ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔سیکرٹری کاکس نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کاکس اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ سیکرٹری کاکس نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کاکس کے اہداف و اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نے افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کر لیا
?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار
ستمبر
اسرائیلی فوج کے سابق کمانڈر نے غزہ میں جنگ کو شکست قرار دیا
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ ڈویژن کے سابق کمانڈر اور اسرائیلی فوج کے سابق
ستمبر
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق وزیر اعظم کے خط کا جواب
?️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت
مئی
نابلس حملے پر جہاد اسلامی کا شدید ردعمل
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے اعلان کیا کہ صیہونی غاصب
اگست
امریکی حکام کے لبنانی حکومت کو سخت پیغام جاری
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: الحدث نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق، امریکی خزانہ کا
نومبر
شعور، تعلیم کے زیور سے نا آراستہ قوم ترقی نہیں کرسکتی، شہباز شریف
?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اپریل
امریکہ میں وینزویلا کا سفارت خانہ بند
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: وینزویلا کے خود ساختہ صدر جوآن گوائیڈو کی خود ساختہ
جنوری
اسرائیل حماس سے جنگ ہار گیا
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:میڈیا اور صہیونی اور مغربی حکام خود اس نتیجے پر پہنچے
دسمبر