🗓️
کوئٹہ: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں غیرقانونی طور پر قبضہ کی گئی زمین کو مافیا سے واگزار کرانے کے دوران پولیس اور مسلح افراد کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ چشمہ اچوزئی میں پولیس اور شہریوں میں تصادم ہوا جس میں 5پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج چار زخمی دم توڑ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کے دوران پیش آیا اور اب چشمہ اچوزوزئی میں حالات کنٹرول میں ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھی واقعے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چشمہ اچوزئی میں عدالتی احکامات پر غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جہاں غیرملکی افغان مہاجرین غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔
انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سمیت پوری ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق 9 زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مسلح افراد نے سرکاری مشینری کو بھی جلانے کی کوشش کی۔
مشہور خبریں۔
عبداللہ ثانی نے جولانی سے کیا کہا؟
🗓️ 27 فروری 2025 سچ خبریں: شام کے عبوری دور کے سربراہ احمد الشرع جولانی
فروری
سعودی عرب کی صیہونی جارحیت پر وارننگ
🗓️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے خطے میں اسرائیلی جارحیت
نومبر
2022 معاشی اصلاحات کا سال: صدر الجزائر
🗓️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: الجزائر کے صدر عبدالمجید تبعون نے اس بات پر زور
جنوری
قید ہونے سے لے کر قرآن کو جلانے تک
🗓️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:عراقی میڈیا نے سویڈن میں قرآن کو جلانے والے سلوان مومیکا
جولائی
کینیڈا اور سعودی عرب کے درمیان 5 سال بعد سفارتی تعلقات بحال
🗓️ 25 مئی 2023سچ خبریں:کینیڈا اور سعودی عرب نے5 سال سے منقطع سفارتی تعلقات بحال
مئی
پاکستان نےمعاشی بحران سے نپٹنے کے لئے امارات کی طرف رجوع کیا
🗓️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:شہباز شریف اعلیٰ سطح کے سیاسی و اقتصادی وفد کی سربراہی
جنوری
پاکستانی تخلیق کاروں کو وائرل مواد کی تیاری میں مدد کے لیے ٹک ٹاک کا پروگرام
🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے
اکتوبر
الجزائر میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کا آغاز
🗓️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: 24 ملین الجزائر کے باشندے آج صبح، ہفتہ، 7 ستمبر کو
ستمبر