کفایت شعاری کے دعوے کی نفی، وزیراعظم آفس کے افسران کیلئے 4 اضافی تنخواہوں کی منظوری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اپنے کفایت شعاری کے دعوے کی نفی کرتے ہوئے وزیراعظم آفس کے افسران کیلئے 4 اضافی تنخواہوں کی منظوری دیدی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کو ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے آئی ایم ایف سے نئے بیل آئوٹ پیکیج کی درخواست کے لیے واشنگٹن روانہ ہونے سے چند روز قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیراعظم آفس کے افسروں کو 4 اضافی تنخواہیں دینے کی منظوری دے دی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چار تنخواہوں کی منظوری بطور چیئرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی دی، حکومت نے اپنی تشکیل کے صرف ایک ماہ بعد سرکاری افسروں کیلئے انعامات کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان افسروں کے لیے یہ اعزازیہ اضافی کام کرنے پر منظور کیا گیا تاہم ان افسران نے کوئی ایسا غیر معمولی کام نہیں کیا جس پر انہیں کسی انعام کا اہل قرار دیا جاتا، ان افسران کو انعام کی ادائیگی بینکوں سے 23 فیصد شرح سود پر قرض لے کر کی جائے گی جب کہ وزیراعظم آفس کے ملازمین پہلے ہی مروجہ سرکاری سکیل سے زیادہ تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یکمشت 4 تنخواہوں کی ادائیگی کی تجویزوزیر اعظم آفس کی جانب سے آئی جس کی شہباز شریف نے منظوری دی، وزیراعظم نے گریڈ 17 سے 21 تک کے افسروں کیلئے سابق نگران وزیراعظم کی منظور کردہ 3 تنخواہیں بحال کرکے اس میں ایک ماہ کی تنخواہ کا اضافہ کر دیا، اس کے علاوہ وزیر خزانہ نے 1 سے 16 کے پے سکیل والے وزیر اعظم آفس کے اہلکاروں کیلئے دو تنخواہوں کی بھی منظوری دی ہے، جس سے صرف 2 ماہ میں انہیں ملنے والے انعام کی تعداد پانچ ہو گئی کیوں کہ سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی وزیراعظم آفس کے ملازمین کو تین تنخواہیں بطور انعام دے چکے ہیں۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیوروکریٹس کے لیے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کی صورت میں ریوارڈ پروگرام کا عندیہ بھی دے چکے ہیں، وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو کم سے کم معاشی تحفظ دیا جا سکتا ہے، تمام سیکریٹریوں کی پیشہ وارانہ قابلیت مساوی نہیں، اعلیٰ کارکردگی والوں کیلئے موزوں انعام اور ناقص کارکردگی والوں سے نااہلی پر جوابدہی ہوگی، اعلیٰ کارکردگی والوں کو ویسی ہی مراعات دی جائیں گی جو 2008ء میں بطور وزیراعلیٰ پنجاب پولیس اور لاء افسروں کو تنخواہوں میں 100 فیصد کے ساتھ دیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کہاں جا رہا ہے؟ اعلیٰ صہیونی عہدیدار کا اعتراف

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک اعلیٰ صہیونی عہدیدار نے اس بات کا اعتراف کیا

جہنم میں جاؤ: یوکرائن کا مغرب کو خطاب !

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:   سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر اور ایک سینئر جیو

شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ

?️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)

ٹرمپ کو دیے جانے والے سعودی تحفے نقلی نکلے

?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی حکام کی جانب سے ٹرمپ اور ان کے وفد کو

زیلنسکی پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے: امریکی انٹیلی جنس اہلکار

?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:ایک ریٹائرڈ امریکی انٹیلی جنس افسر اسکاٹ رائٹر نے خبردار کیا

نیتن یاہو نے خفیہ ملاقاتوں میں فلسطینی اتھارٹی کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ

شمالی وزیرستان اور بنوں گیریژن میں فورسز پر حملہ بھارت اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ نکلا

?️ 30 جون 2025شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان اور بنوں گیریژن میں سیکیورٹی فورسز

حکومت عام آدمی کی حالت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرے گی

?️ 15 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے اپنی زیرِ صدارت پاکستان تحریک انصاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے