کشمیر بچانا ہوتا تو شادی میں مودی نہ آتا: فرخ حبیب

سندھ حکومت نے غریب کا جینا مشکل کر دیا ہے: فرخ حبیب

?️

لاہور (سچ خبریں)وزیرِ مملکت فرخ حبیب اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسترد شدہ لوگ کشمیر پہنچے ہوئے ہیں، کشمیر بچاؤ کے نام پر ابو بچاؤ مہم جاری ہے، کشمیریوں کو پتہ ہے کہ عمران خان ان کا اصل سفیر ہے، کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی، مقبوضہ کشمیر میں مودی کے ریاستی جبر کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے سوال کیا کہ کشمیر کا سودا اس وقت نہیں ہوا جب یہ ساڑھیاں بھارت بھیج رہے تھے؟ کشمیر بچانا ہوتا تو شادی میں مودی نہ آتا بلکہ یہ حریت رہنماؤں کو مدعو کرتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہروپیئے ہیں، جہاں جاتے ہیں وہاں کا روپ دھار لیتے ہیں، جن کی پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں وہ کشمیر بچانے نکلی ہیں، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ملک میں منی لانڈرنگ کا نظام جاری رہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف کی کرپشن کی وارث مریم نواز ہیں، آصف علی زرداری کی کرپشن کے وارث پرچی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم اور بلاول ٹیسٹ ٹیوب سیاست دان ہیں، جنہوں نے کبھی گرمی اور دھوپ نہیں دیکھی، یہ دونوں سکے کے دو رخ ہیں۔وزیرِ مملکت نے کہا کہ مریم صفدر سرٹیفائیڈ جھوٹی ہیں، مریم دلیر بنیں، ان کے وکیل 6 بار التواء لے چکے ہیں، گلگت بلتستان کی طرح آزاد کشمیر کے عوام بھی انہیں مسترد کریں گے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ کارگل پر نواز شریف کلنٹن کے پاؤں پکڑنے پہنچ گئے تھے، یہ تین تین بار ملک پر حکومت کر چکے ہیں، جو امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے کیا وہ کشمیر کا سودا کرے گا؟

انہوں نے کہا کہ سیاست میں پیسہ لانے والے شریف خاندان کے لوگ ہیں، نواز شریف سیاست میں پیسہ لے کر آئے تھے، عوام ان کو سپورٹ نہیں کر رہے تو اِدھر اُدھر الزام لگا رہے ہیں۔وزیرِ مملکت کا کہنا ہے کہ کیا کشمیر کا سودا اس وقت نہیں ہوا جب مودی ان کے گھر آئے تھے، یہ لوگ بند کمرے میں مودی کے ساتھ سودے کرتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کشمیری قوم جانتی ہے کہ عمران خان ان کی آواز ہیں، وزیرِ اعظم امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باتیں کرتے ہیں، ہم پر امن افغانستان چاہتے ہیں۔فرخ حبیب کا مزید کہنا ہے کہ یہ لوگ جھوٹے الزامات لگاتے ہیں، شکست نظر آ رہی ہو تو یہ لوگ دھاندلی کا شور مچاتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا میں صحت کارڈ کے لیے 22 ارب روپے رکھے گئے ہیں، دسمبر 2021ء تک پنجاب کی پوری آبادی کو صحت کارڈ دے دیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں، شہباز شریف

?️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

عمران خان کی 9مئی کے 4 مقدمات میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

?️ 16 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک

پی ٹی آئی کے خلاف درخواست گزار کو اپنے شواہد پرکیس کو ثابت کرنا ہوگا:الیکشن کمیشن

?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی اسکروٹنی

اسرائیل میں بدعنوانی کے بڑے اسکینڈل 

?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: صہیونی ریاست کے میڈیا اور سیاسی ذرائع نے اطلاع دی

افریقہ میں انسانی حقوق کے حوالے سے فرانس کا سیاہ ریکارڈ

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں: گزرتے وقت نے فرانس کو اپنے نوآبادیاتی ماضی اور افریقی براعظم

امریکی کانگریس نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دیا

?️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: سی این این نے اطلاع دی ہے کہ امریکی سینیٹ میں

اسرائیل اندر سے ٹوٹ رہا ہے:عطوان

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:عطوان نے اپنے نئے کالم میں مغربی کنارے میں پیش آنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے