🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل جاری ہے ، پاکستان نے بھارتی فوج کے ہاتھوں 5 مزید کشمیریوں کی ماورائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایک بار پھر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا ہے عالمی برادری بھارتی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی افواج کے ہاتھوں بےگناہ کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ماہ سے جعلی مقابلوں، نام نہاد سرچ آپریشن میں 30 کشمیری شہید ہوچکے، شہید کشمیریوں کی میتیں ورثا کے حوالے نہ کرنا قابل مذمت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہری بھارتی ریاستی دہشت گردی سے محفوظ نہیں، پاکستان نے حال ہی میں ڈوزیئر میں حقائق فراہم کیے تھے، کشمیریوں کا قتل ناقابل تردید حقائق کی بھی توثیق کرتا ہے، عالمی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے۔
ترجمان کا مزید کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کےلیے کردار ادا کرے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے ، جہاں مزید پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پانچ کشمیری نوجوانوں کوضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔بھارتی فوج نے کلگام اورقریبی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے لوگوں کوگھروں میں محصورکیا موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو اور ٹرمپ کے معاہدہ
🗓️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار کے تجزیہ کار عودیہ بشارت کے مطابق تمام
ستمبر
امریکی حکام کے سیکیورٹی گارڈ سے نئے بے نقاب سیریل اسکینڈل
🗓️ 27 مئی 2023سچ خبریں:اگرچہ سلیمانی کے قتل میں کردار ادا کرنے والے برائن ہک
مئی
16 تاریخ کو ملیر کی عوام سچے اور جھوٹا کا فیصلہ کر دے گی: خرم شیر زمان
🗓️ 8 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ
فروری
سندھ میں گیس بحران، پیپلز پارٹی کا وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ
🗓️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ’ناقص کارکردگی
اپریل
یوکرین کے لیے امریکہ کی 2 بلین ڈالر کی نئی امداد
🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:CNN کی خبر کے مطابق، امریکہ یوکرین کے لیے 2 بلین
فروری
اس سال اربعین میں 80 سے زائد ممالک کے زائرین کی شرکت
🗓️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: کربلا کے نائب گورنر عقیل الفتلاوی نے آج منگل کو
ستمبر
صیہونی دنیا کے کسی کونے میں محفوظ نہیں
🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا بھر میں صیہونی مخالف جذبات کے تسلسل میں یونانی
جنوری
صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی کی نکاسی میں 3 سے 6 ماہ لگیں گے، مراد علی شاہ
🗓️ 11 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے
ستمبر