?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرمراد سعید کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نےوزیراعظم اورپی ٹی آئی امیدواروں کومثالی محبت دی۔ وقت سے پہلے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے، ہم کشمیرکے ذریعے ایک اچھاپیغام دینا چاہتے ہیں۔ بری کارکردگی کےباعث ن لیگ کوووٹ سےپہلےشکست نظرآ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے آزادکشمیرمیں جلسے سے متعلق وفاقی وزیرمرادسعید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر میں تاریخی جلسہ کیا، کشمیریوں نےوزیراعظم اورپی ٹی آئی امیدواروں کومثالی محبت دی۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت ہے، ایک لفظ کارکردگی پر نہیں بول سکے، مودی اورسجن جندال کو گھر بلانے والے کشمیر پر کچھ نہیں بول سکتے، جنہیں کلبھوشن کانام لیتےشرم آتی تھی وہ کشمیری عوام کامقدمہ نہیں لڑ سکے۔
وفاقی وزیر نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا بھارت جاکرحریت رہنماؤں کی بجائے کاروباری شخصیات سےرابطےرکھے، ن لیگ کی انتخابی مہم عمران خان سےشروع ہوکرعمران خان پرختم ہوئی، نہ صحت، نہ تعلیم نہ روزگاراورنہ ہی سیاحتی پالیسی ، پانی کےمسائل، بجلی ، انفراسٹرکچر، پولیس ریفارمز پر کوئی بات کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نےوقت سے پہلے عمران خان کےحق میں فیصلہ سنا دیا ہے، انتخابات میں حکومتی وسائل کے استعمال کا بیانیہ ن لیگ کیخلاف جاتا ہے، آزاد کشمیر میں حکومت اور وزیراعظم مسلم لیگ ن کاہے، بری کارکردگی کےباعث ن لیگ کوووٹ سےپہلےشکست نظرآ رہی ہے۔
مراد سعید نے مزید کہا کہ ن لیگ انتخابات میں اشتعال اورانتشارپھیلانا چاہتی ہے، کارکنان سےکہاہےپرامن رہیں ہم بھاری اکثریت سےجیتیں گے، حکومتی وزرا پر فائرنگ میں ن لیگ کے عہدیداران شامل تھے، وزیراعظم آزادکشمیرکافوکل پرسن فائرنگ کےواقعےمیں شامل تھا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم کشمیرکے ذریعے ایک اچھاپیغام دینا چاہتے ہیں ، عمران خان کشمیریوں کا سفیربن کر مقدمہ عالمی سطح پرلڑ رہے ہیں، صحت، انفراسٹرکچر اور کمیونی کیشن کے نظام میں بہتری لانا چاہتے ہیں،کشمیری نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
نیا سال ہمارے لیے بہت مشکل ہوگا:برطانوی وزیر اعظم
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم نے نئے سال کے موقع پر اپنے خطاب
جنوری
ایف آئی اے کی پی ٹی آئی کے خلاف تحقیقات جاری
?️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کی تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس
اگست
ورلڈ کپ میں ایران کی تاریخی جیت پر عرب میڈیا اور شخصیات کا ردعمل
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:میڈیا اور سوشل نیٹ ورکس کے عرب صارفین نے ویلز کے
نومبر
جنگ بندی سےاسرائیلی اتحاد یقینی نہیں
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وجود کے 75 سالوں میں بحران اور جنگ
جنوری
ایران کے وزیر خارجہ سعودی عرب میں
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے صحافیوں سے
اگست
چیئرمین نیب جسٹس( ر) جاوید اقبال کا نیب لاہور بیورو کا دورہ
?️ 10 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس( ر) جاوید اقبال نے منگل
مئی
مشرقی محاذ پر بھارت کو جوتے پڑے تو مودی کو چپ لگ گئی۔ خواجہ آصف
?️ 1 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ
نومبر
غزہ جنگ سے اسرائیل میں کاروں کی درآمد مفلوج
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: اقتصادی اخبار گلوبز کے مطابق اسرائیل کی موجودہ صورتحال نے 2024
اپریل