‘کسی کو پسندیدہ بندہ تو کسی کو رشتے دار لانا ہے، سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیا‘

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے اداروں میں سنیارٹی سے متعلق اہم ریمارکس سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سنیارٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں جسٹس محسن اختر کیانی یہ کیس سن رہے ہیں، آج کی سماعت کے دوران انہوں نے سنیارٹی کے معاملے پر اہم ریمارکس دیئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کسی کو کوئی بندہ پسند ہے تو کسی کو اپنا رشتہ دار اوپر لانا ہے، جس ادارے میں سنیارٹی ڈسٹرب کی گئی وہاں پر مسائل پیدا ہوئے اور اسی طرح سارے اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے، ڈیپارٹمنٹ کا کام ہے اپنی غلطیوں کو درست کرنا ہے، غلطی کی کوئی سزا نہیں ہوتی لیکن بدنیتی کی سزا ہوتی ہے۔

چند روز قبل اسلام آباد آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کے کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، اس دوران انہوں نے ریمارکس دیئے تھے کہ ’سوائے عوام کے باقی ہر کسی کے لیے کام ہو جاتا ہے، چیف کمشنر اور ڈی سی لوگوں کے لیے بھی کام کریں، صرف حکومت اور اداروں کے لیے کام نہ کریں، یہ عام لوگوں کو تو بس گھوماتے ہیں، اگر کام نہیں کرسکتے تو انکار کردیں پھر ہم آرڈر کر دیں گے‘۔

جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ ’لگتا ہے سیکرٹریز سمیت نیچے کسی کے بس کی بات نہیں، وزیر کو ہی بلانا پڑے گا کیوں کہ یہاں پٹواریوں کی پوسٹوں پر خزانہ خالی ہوگیا ہے لیکن کوئی ان کو پُر کرنے کو تیار نہیں، یہ کورٹ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے ماتحت نہیں ہے، فیڈرل گورنمنٹ خود اپنا کام کرے‘، اس موقع پر اسٹیٹ کونسل عبد الرحمان نے اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ کی رپورٹ پیش کردی جس میں بتایا گیا کہ پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کے کام کرنے کے خلاف کیس میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ نے پٹواریوں کی 35 خالی آسامیاں پُر کرنے کی منظوری دے دی ہے لیکن وزارت خزانہ نے تاحال آسامیاں پُر کرنے کی منظوری نہیں دی۔

مشہور خبریں۔

کرانہ باختری کے الحاق کے نتائج سنگین ہوں گے:سعودی عرب کا اسرائیل کو انتباہ

?️ 22 ستمبر 2025کرانہ باختری کے الحاق کے نتائج سنگین ہوں گے:سعودی عرب کا اسرائیل

اگلی جنگ فلسطین تک محدود نہیں رہے گی: عطوان

?️ 3 مئی 2023علاقائی اخبار ریالیوم کے ایڈیٹر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار عبدالباری عطوان

لندن کے میئر نے ٹرمپ کو نسل پرست اور اسلامو فوبک قرار دے دیا

?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ان کے خلاف امریکی

اسرائیل اور شام کے درمیان ممکنہ دفاعی معاہدہ، دونوں فریقین کیا حاصل کریں گے؟

?️ 21 ستمبر 2025اسرائیل اور شام کے درمیان ممکنہ دفاعی معاہدہ، دونوں فریقین کیا حاصل

تل ابیب کے حالات کشیدہ!

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے تل ابیب میں سلامتی کی کشیدہ صورت

ہم فلسطینیوں کو بھوک سے مرتے نہیں دیکھ سکتے:شلٹز

?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ

غزہ کی مساجد میں تکبیر کی گونج ؛صیہونی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ساتھ بھوک ہڑتالی جنگ میں ہشام ابو ہواش

حجاب کرنے سے روکنے پر ہندوستانی طالبہ کا عدالت سے رجوع

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے ایک کالج کی انتظامیہ کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے