?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے اداروں میں سنیارٹی سے متعلق اہم ریمارکس سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سنیارٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں جسٹس محسن اختر کیانی یہ کیس سن رہے ہیں، آج کی سماعت کے دوران انہوں نے سنیارٹی کے معاملے پر اہم ریمارکس دیئے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کسی کو کوئی بندہ پسند ہے تو کسی کو اپنا رشتہ دار اوپر لانا ہے، جس ادارے میں سنیارٹی ڈسٹرب کی گئی وہاں پر مسائل پیدا ہوئے اور اسی طرح سارے اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے، ڈیپارٹمنٹ کا کام ہے اپنی غلطیوں کو درست کرنا ہے، غلطی کی کوئی سزا نہیں ہوتی لیکن بدنیتی کی سزا ہوتی ہے۔
چند روز قبل اسلام آباد آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کے کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، اس دوران انہوں نے ریمارکس دیئے تھے کہ ’سوائے عوام کے باقی ہر کسی کے لیے کام ہو جاتا ہے، چیف کمشنر اور ڈی سی لوگوں کے لیے بھی کام کریں، صرف حکومت اور اداروں کے لیے کام نہ کریں، یہ عام لوگوں کو تو بس گھوماتے ہیں، اگر کام نہیں کرسکتے تو انکار کردیں پھر ہم آرڈر کر دیں گے‘۔
جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ ’لگتا ہے سیکرٹریز سمیت نیچے کسی کے بس کی بات نہیں، وزیر کو ہی بلانا پڑے گا کیوں کہ یہاں پٹواریوں کی پوسٹوں پر خزانہ خالی ہوگیا ہے لیکن کوئی ان کو پُر کرنے کو تیار نہیں، یہ کورٹ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے ماتحت نہیں ہے، فیڈرل گورنمنٹ خود اپنا کام کرے‘، اس موقع پر اسٹیٹ کونسل عبد الرحمان نے اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ کی رپورٹ پیش کردی جس میں بتایا گیا کہ پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کے کام کرنے کے خلاف کیس میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ نے پٹواریوں کی 35 خالی آسامیاں پُر کرنے کی منظوری دے دی ہے لیکن وزارت خزانہ نے تاحال آسامیاں پُر کرنے کی منظوری نہیں دی۔


مشہور خبریں۔
ہم نے اسرائیل کو بچایا ہے؛الجولانی کا بڑا دعویٰ
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:تحریر الشام کے سربراہ ابومحمد الجولانی کا کہنا ہے کہ خطہ
دسمبر
صورتحال کا جائزہ لینے کےلئےوزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
?️ 22 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صفائی کی صورتحال
جولائی
پہاڑہمارے سیارے کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں : مریم نوازشریف
?️ 11 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع
دسمبر
بن سلمان کا علاقائی دورہ
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب سفارتی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے
دسمبر
خونریز تنازع کی داستان؛جموں و کشمیر کا بھارت سے الحاق کیسے ہوا؟
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:پاکستان کے صدر نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر اپنے
فروری
اسلام آباد ہائیکورٹ: پیکا ایکٹ کےخلاف دائر درخواستوں پر معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس
?️ 11 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان فیڈرل یونین آف
فروری
عمران خان کو برطانیہ میں موجود بچوں سے فون پر گفتگو کی اجازت دینے سے انکار
?️ 16 ستمبر 2023اٹک: (سچ خبریں) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے سائفر کیس میں
ستمبر
نیتن یاہو نے غزہ میں ممکنہ شکست کا ذمہ دار پہلے ہی منتخب کر لیا
?️ 6 ستمبر 2025نیتن یاہو نے غزہ میں ممکنہ شکست کا ذمہ دار پہلے ہی
ستمبر